حدیث نمبر: 5043
فحدَّثَناهُ أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا بَحْر بن نَصْر، حَدَّثَنَا بشر بن بَكْر، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن يزيد بن جابر، عن بُسر بن عُبيد الله، سمعت واثلةَ بن الأسْقَع صاحبَ النَّبِيّ ﷺ، يقولُ: [سمعت أبا مَرثَدٍ الغَنَويَّ يقول] (2): "لا تَجلِسُوا على القبور، ولا تُصَلُّوا إليها" (3). وقد تابعه صَدَقةُ بن خالد عليه:
حافظ طلحہ بابر

صحابیِ رسول سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو مرثد غنوی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم قبروں پر نہ بیٹھو اور نہ ہی ان کی طرف رخ کر کے نماز پڑھو۔“ اور صدقہ بن خالد نے بھی اس روایت میں ان کی متابعت کی ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5043
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 5043] [ترقيم الشركة 5006]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) ما بين المعقوفين سقط من نسخنا الخطية كافة، والصحيح ذكره، وقد استدركناه من "صحيح أبي عوانة" (1180)، ومن "تاريخ دمشق" 10/ 160، حيث روياه من طريقين عن بشر بن بكر، بإسناده هذا بذكر أبي مرثد الغنوي، وهذا هو المعروف في رواية الحديث عن غير بشر بن بكر أيضًا أنه من حديث أبي مرثد الغَنَوي يرويه عنه واثلةُ بن الأسقع، فلزم إثباته قطعًا.
فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں سے کچھ الفاظ گر گئے تھے جنہیں ابوعوانہ اور ابن عساکر کی کتب سے مکمل کیا گیا ہے، جہاں واثلہ بن الاسقع عن ابی مرثد الغنوی کی صراحت موجود ہے۔
(3) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
وأخرجه أحمد (28/ (17215)، ومسلم (972)، والنسائي (838) من طريق الوليد بن مسلم، وأبو داود (3229) من طريق عيسى بن يونس بن أبي إسحاق السَّبيعي، كلاهما عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (28/17215)، مسلم (972) اور نسائی (838) نے ولید بن مسلم کے طریق سے، اور ابوداؤد (3229) نے عیسیٰ بن یونس السبیعی کے طریق سے عبدالرحمن بن یزید بن جابر کی اسی سند سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5043 سے ماخوذ ہے۔