المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
مَا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ فِي جَيْشٍ قَطُّ إِلَّا أَمَّرَهُ باب: سیدنا زید الحب بن حارثہ بن شراحیل بن عبد العزیٰ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان — رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب بھی سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو کسی لشکر میں بھیجا تو انہیں ہی امیر مقرر فرمایا
حدیث نمبر: 5020
حدثني علي بن عيسى، حَدَّثَنَا إبراهيم بن أبي طالب، حَدَّثَنَا ابن أبي عُمر، حَدَّثَنَا سفيان، عن إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم، قال: قال رسول الله ﷺ: "لا تَلُومُونا على حُبِّ زَيدٍ"؛ يعني: ابنَ حارثةَ (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4954 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
قیس بن ابی حازم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم ہمیں زید (بن حارثہ) کی محبت پر ملامت نہ کرو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده مرسلٌ صحيحٌ، وقيس بن أبي حازم تابعيّ كبير مخضرم.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند "مرسل صحیح" ہے۔ قیس بن ابی حازم کبار تابعین میں سے ہیں اور "مخضرم" (جنہوں نے جاہلیت اور اسلام دونوں زمانے پائے) ہیں۔
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند "مرسل صحیح" ہے۔ قیس بن ابی حازم کبار تابعین میں سے ہیں اور "مخضرم" (جنہوں نے جاہلیت اور اسلام دونوں زمانے پائے) ہیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5020 سے ماخوذ ہے۔