المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
مُبْغِضُ أَهْلِ بَيْتِ مُحَمَّدٍ يَدْخُلُ النَّارَ وَلَوْ صَلَّى وَصَامَ . باب: اہلِ بیت سے بغض رکھنے والا آگ میں داخل ہوگا اگرچہ وہ نماز پڑھے اور روزہ رکھے
حدیث نمبر: 4762
حدثنا أبو بكر محمد بن الحسين بن مُصلِح الفقيه بالرَّيّ، حدثنا محمد بن أيوب، حدثنا يحيى بن المُغيرة السَّعْدي، حدثنا جَرير بن عبد الحميد، عن الحسن بن عُبيد الله النَّخَعي، عن مُسلم بن صُبَيح، عن زيد بن أرقم، قال: قال رسول الله ﷺ: "إني تاركٌ فيكم الثَّقَلين: كتابَ الله، وأهلَ بيتي، وإنهما لن يتفرّقا حتى يَرِدا علَيَّ الحَوضَ" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4711 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں «الثقلين» چھوڑ کر جا رہا ہوں: اللہ کی کتاب اور میرے اہل بیت، اور یہ دونوں ہرگز ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوضِ کوثر پر میرے پاس پہنچ جائیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی اسناد "صحیح" ہے۔
وأخرجه يعقوب بن سفيان في "المعرفة والتاريخ" 1/ 536، والبزار (4325)، والطبراني في "الكبير" (4981) و (4982)، وابن عساكر في "معجمه" (1026)، وأبو القاسم الرافعي في "التدوين في أخبار قزوين" 3/ 465 من طرق عن جَرير بن عبد الحميد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے یعقوب بن سفیان نے "المعرفہ والتاریخ" (1/ 536)، بزار (4325)، طبرانی نے "الکبیر" (4981 و 4982)، ابن عساکر نے "معجم" (1026) اور ابو القاسم الرافعی نے "التدوین" (3/ 465) میں جریر بن عبدالحمید سے متعدد طرق کے ساتھ، اسی اسناد سے تخریج کیا ہے۔
وقد تقدَّم برقم (4627) من طريق أبي الطُّفيل عامر بن واثلة عن زيد بن أرقم.
حوالہ / مصدر: یہ حدیث نمبر (4627) پر ابو الطفیل عامر بن واثلہ از زید بن ارقم کے طریق سے گزر چکی ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4762 سے ماخوذ ہے۔