المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
النَّهْيُ عَنْ شِكَايَةِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شکایت کرنے سے ممانعت
حدیث نمبر: 4704
حدثنا الحسن بن يعقوب العدل، حدثنا محمد بن عبد الوهاب، حدثنا جعفر بن عَون، عن مِسعَر، عن أبي عَون، عن أبي صالح، عن علي، قال: قال رسولُ الله ﷺ يومَ بدرٍ لي ولأبي بكر: "عن يمينِ أحدِكُما جبريلُ، والآخَرِ ميكائيلُ، وإسرافيلُ مَلَكٌ عظيمٌ يشهدُ القتالَ ويكونُ في الصفِّ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4653 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جنگِ بدر کے دن مجھ سے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم میں سے ایک کے دائیں جانب جبریل (علیہ السلام) ہیں اور دوسرے کے ساتھ میکائیل (علیہ السلام) ہیں، جبکہ اسرافیل (علیہ السلام) ایک عظیم فرشتے ہیں جو لڑائی میں حاضر ہوتے ہیں اور صفوں میں موجود رہتے ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح، وأبو صالح: هو الحَنَفي كما تقدم مقيّدًا في الرواية السالفة برقم (4479).
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
تعینِ راوی: ابو صالح سے مراد: "الحنفی" ہیں، جیسا کہ پچھلی روایت نمبر (4479) میں مقید (نام کے ساتھ) گزر چکا ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
تعینِ راوی: ابو صالح سے مراد: "الحنفی" ہیں، جیسا کہ پچھلی روایت نمبر (4479) میں مقید (نام کے ساتھ) گزر چکا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4704 سے ماخوذ ہے۔