المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
أَنَا مَدِينَةُ الْعِلْمِ وَعَلِيٌّ بَابُهَا . باب: میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں
حدیث نمبر: 4687M2
سمعت أبا نصر أحمد بن سهل الفقيه القَبّاني إمامَ عصره ببُخارى يقول: سمعت صالح بن محمد بن حبيب الحافظ يقول، وسُئل عن أبي الصَّلْت الهَروي، فقال: دخل يحيى بنُ مَعِين ونحن معه على أبي الصَّلْت فسلّم عليه، فلما خرج تبعتُه، فقلت له: ما تقولُ رحمَك الله في أبي الصَّلْت؟ فقال: هو صدوق، فقلت له: إنه يروي حديث الأعمش، عن مجاهد، عن ابن عبّاس، عن النبي ﷺ: "أنا مدينةُ العِلم، وعليٌّ بابُها، فمن أراد العلمَ فليأتِها من بابِها"، فقال: قد روى هذا ذاك الفَيْديُّ عن أبي معاوية عن الأعمش كما رواه أبو الصَّلْت.
حافظ طلحہ بابر
صالح بن محمد بن حبیب الحافظ سے روایت ہے کہ جب یحییٰ بن معین سے ابوصلت ہروی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”وہ صدوق (سچے) ہیں،“ اور جب ان سے ان کی روایت ”میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے، پس جو علم چاہتا ہے وہ اس کے دروازے سے آئے“ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ حدیث فیدی نے بھی ابو معاویہ سے اسی طرح روایت کی ہے جیسے ابوصلت نے کی ہے۔“