المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
قال علي يهلك في محب مطرئ ومبغض مفتر باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے، حد سے بڑھ کر محبت کرنے والا اور بہتان باندھنے والا دشمن
حدیث نمبر: 4673
أخبرنا أحمد بن سهل الفقيه ببُخارى، حدثنا أبو عِصْمة سهل بن المتوكِّل البُخاري، حدثنا عفّان وسليمان بن حرب، قالا: حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن محمد بن إسحاق، عن محمد بن إبراهيم التَّيمي، عن سلمة بن أبي الطُّفيل - أظنُّه عن أبيه - عن عليٍّ قال: قال لي رسولُ الله ﷺ: "يا عليُّ، إِنَّ لك كَنزًا في الجنة، وإنك ذو قَرنَيها، فلا تُتبعَنَّ نَظْرَةً نَظرةً، فإنَّ لك الأُولَى وليست لك الآخِرةُ" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4623 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے علی! تمہارے لیے جنت میں ایک خزانہ ہے اور تم جنت کے دونوں کناروں (یا زمانوں) کے مالک ہو، پس تم (اجنبی عورت پر) ایک نظر کے بعد دوسری نظر نہ ڈالو، کیونکہ پہلی نظر تو (اچانک ہونے کی وجہ سے) تمہارے لیے معاف ہے مگر دوسری نظر کا تمہیں حق نہیں۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔