المستدرك على الصحيحين
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
لَا يُحَافِظُ عَلَى الْوُضُوءِ إِلَّا مُؤْمِنٌ باب: وضو کی پابندی صرف مؤمن کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 453
[حدثنا أبو الحسن علي بن محمد بن عُقْبة] (2) الشيباني بالكوفة، حدثنا إبراهيم بن إسحاق القاضي الزُّهْري، حدثنا محمد بن عُبيد، حدثنا الأعمش. وأخبرنا أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدثنا محمد بن أحمد بن النَّضْر، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا زائدة، عن الأعمش، عن سالم بن أبي الجَعْد، عن ثَوْبان قال: قال رسول الله ﷺ: "استقيموا، ولن تُحصُوا، واعلموا أن خيرَ أعمالِكم الصلاةُ، ولن يحافظَ على الوُضوءِ إلّا مؤمنٌ". وقد تابع منصورُ بن المعتمر الأعمشَ في هذه الرواية عن سالم:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدھے راستے پر رہو، اور تم تمام نیکیوں کا شمار نہیں کر سکو گے، اور جان لو کہ تمہارے اعمال میں سب سے بہتر عمل نماز ہے، اور وضو کی حفاظت صرف مومن ہی کرتا ہے۔“
اس روایت میں منصور بن معتمر نے اعمش کی متابعت کی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) ما بين المعقوفين مكانه في النسخ بياض، واستدركناه من "شعب الإيمان" للبيهقي (2457) حيث رواه عن المصنف بهذا الإسناد.
نوٹ / توضیح: قوسین (Brackets) کے درمیان والی عبارت نسخوں میں خالی تھی، جسے ہم نے بیہقی کی "شعب الایمان" (2457) سے مکمل کیا ہے جہاں انہوں نے اسے مصنف (حاکم) کے ہی طریق سے روایت کیا ہے۔
نوٹ / توضیح: قوسین (Brackets) کے درمیان والی عبارت نسخوں میں خالی تھی، جسے ہم نے بیہقی کی "شعب الایمان" (2457) سے مکمل کیا ہے جہاں انہوں نے اسے مصنف (حاکم) کے ہی طریق سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 453 سے ماخوذ ہے۔