حدیث نمبر: 446
أخبرنا أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا عمرو بن عَوْن ووهب بن بَقِيَّة الواسطيان قالا: حدثنا خالد بن عبد الله، عن محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "افتَرَقَت اليهودُ على إحدى أو اثنتين وسبعين فِرقةً، وافتَرقَت النصارى على إحدى أو اثنتين وسبعين فِرقةً، وتَفترِقُ أُمَّتي على ثلاث وسبعين فِرقةً" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شواهد، فمنها:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 441 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہودی اکہتر (71) یا بہتر (72) فرقوں میں بٹ گئے، عیسائی بھی اکہتر (71) یا بہتر (72) فرقوں میں بٹ گئے، اور میری امت تہتر (73) فرقوں میں بٹ جائے گی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب العلم / حدیث: 446
درجۂ حدیث محدثین: صحيح لغيره
تخریج حدیث «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن» [ترقيم الرساله 446] [ترقيم الشركة 440] [ترقيم العلميه 441]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن.
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح لغیرہ" ہے اور اس کی یہ مخصوص سند "حسن" ہے۔
وأخرجه أبو داود (4596) عن وهب بن بقية وحده، بهذا الإسناد. وقد سلف برقم (10).
حوالہ / مصدر: اسے امام ابو داود نے (4596) پر تنہا وہب بن بقیہ کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
اہم نکتہ: یہ روایت پہلے نمبر (10) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 446 سے ماخوذ ہے۔