المستدرك على الصحيحين
كتاب العلم— علم کا بیان
كَرَمُ الْمُؤْمِنِ دِينُهُ وَمُرُوءَتُهُ عَقْلُهُ وَحَسَبُهُ خُلُقُهُ باب: مؤمن کی بزرگی اس کے دین میں، شرافت اس کی عقل میں، اور عزت اس کے اخلاق میں ہے۔
حدیث نمبر: 431
حدثنا أبو سعيد إسماعيل بن أحمد، حدثنا محمد بن حسين بن مُكرَم بالبصرة، حدثنا أحمد بن المِقْدام، حدثنا المعتمِر، عن عبد الله بن سعيد بن أبي سعيد المَقبُري، عن جدِّه، عن أبي هريرة، أنَّ النبي ﷺ قال: "كرمُ المؤمن دينُه، ومُروءتُه عقلُه، وحَسَبُه خُلُقه" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا شرف اس کا دین ہے، اس کی مروت اس کی عقل ہے، اور اس کی شرافت (حسب و نسب کا کمال) اس کا حسنِ اخلاق ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف جدًّا، عبد الله بن سعيد المقبري، متروك، ووهَّاه الذهبي.
درجۂ حدیث: اس کی سند "انتہائی ضعیف" (ضعیف جداً) ہے کیونکہ عبد اللہ بن سعید المقبری "متروک" راوی ہے، اور امام ذہبی نے بھی اسے واہی (نہایت کمزور) قرار دیا ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند "انتہائی ضعیف" (ضعیف جداً) ہے کیونکہ عبد اللہ بن سعید المقبری "متروک" راوی ہے، اور امام ذہبی نے بھی اسے واہی (نہایت کمزور) قرار دیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 431 سے ماخوذ ہے۔