حدیث نمبر: 4245
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو زُرْعة عبد الرحمن بن عمرو الدمشقي، حدثنا علي بن عيّاش، حدثنا حَرِيز بن عُثمان: قلت لعبد الله بن بُسْر السُّلَمي: رأيتَ رسولَ الله ﷺ، أكانَ شيخًا؟ قال: كان في عَنْفَقَتِهِ شَعَراتٌ بِيضٌ (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
حافظ طلحہ بابر

حریز بن عثمان سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن بسر سلمی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے، کیا آپ ﷺ بوڑھے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ کے «عنفقه» (نیچے والے ہونٹ کے نیچے کے بالوں) میں چند بال سفید تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم / حدیث: 4245
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 4245] [ترقيم الشركة 4222]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه أحمد 29/ (17672) و (17681) و (17682) و (17699)، والبخاري (3546) من طرق عن حريز بن عثمان، به. واستدراك الحاكم له ذهولٌ منه.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے "المسند" 29/ (17672، 17681، 17682، 17699) میں اور امام بخاری نے (3546) میں حریز بن عثمان الحِمصی کے مختلف طرق سے روایت کیا ہے۔
اہم نکتہ: امام حاکم کا اس حدیث پر "المستدرک" میں استدراک کرنا ان کی چوک (ذہول) ہے، کیونکہ یہ پہلے ہی صحیح بخاری میں موجود ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4245 سے ماخوذ ہے۔