المستدرك على الصحيحين
كتاب : تواريخ المتقدمين من الأنبياء والمرسلين— سابقہ انبیاء و مرسلین کے واقعات
ذِكْرُ نَبِيِّ اللَّهِ وَرُوحِهِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ صَلَوَاتُ اللَّهِ وَسَلَامُهُ عَلَيْهِمَا باب: اللہ کے نبی اور اس کی روح حضرت عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کا ذکر
حدیث نمبر: 4198
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّوري، حدثنا سُريج بن النعمان الجَوْهَري، حدثنا فُليح بن سليمان، عن هلال بن علي، عن عبد الرحمن بن أبي عَمْرة، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله ﷺ: "أنا أَولَى الناسِ بعيسى ابن مَريم في الدنيا والآخرة، الأنبياءُ إخوةٌ لِعَلّاتٍ أمهاتُهُم شَتَّى ودِينُهم واحِدٌ، وليس بَيني وبينَ عيسى ابن مريم نبيٌّ" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4153 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں دنیا اور آخرت میں عیسیٰ ابن مریم کے سب لوگوں سے زیادہ قریب ہوں۔ تمام انبیاء علاتی بھائیوں (یعنی جن کا باپ ایک اور مائیں الگ الگ ہوں) کی طرح ہیں، ان کی مائیں مختلف ہیں جبکہ ان کا دین ایک ہی ہے، اور میرے اور عیسیٰ ابن مریم کے درمیان کوئی اور نبی نہیں گزرا۔“
یہ حدیث شیخین (امام بخاری اور امام مسلم) کی شرط پر صحیح ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل فُليح بن سليمان، وقد روي عن أبي هريرة من غير وجهٍ.
درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے اور اس کی سند فلیح بن سلیمان کی وجہ سے "حسن" ہے، اور یہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کئی دوسرے طریقوں سے بھی مروی ہے۔
وأخرجه أحمد 16/ (10258) عن شريح بن النعمان، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے 16/ (10258) میں شریح بن النعمان کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه البخاري (3443) عن محمد بن سنان، عن فُليح بن سليمان، به.
حوالہ / مصدر: اسے امام بخاری نے (3443) میں محمد بن سنان سے، انہوں نے فلیح بن سلیمان سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 12/ (7529) و 16/ (9974) (10981) من طريق عبد الرحمن بن هرمز الأعرج، وأحمد 15/ (9270) و (9632)، وابن حبان (6814) و (6821) من طريق عبد الرحمن بن آدم، وأحمد 16/ (9975)، والبخاري (3442)، ومسلم (2365)، وأبو داود (4675)، وابن حبان (6195) و (6406) من طريق أبي سلمة بن عبد الرحمن، وأحمد 13/ (8248)، ومسلم (2365)، وابن حبان (6194) من طريق همّام بن مُنبِّه، كلهم عن أبي هريرة. وعلَّقه البخاري بإثر (3443) من طريق عطاء بن السائب، عن أبي هريرة.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد 12/ (7529)، 16/ (9974، 10981) میں عبد الرحمن بن ہرمز الاعرج کے طریق سے؛ احمد 15/ (9270، 9632) اور ابن حبان (6814، 6821) میں عبد الرحمن بن آدم کے طریق سے؛ احمد 16/ (9975)، بخاری (3442)، مسلم (2365)، ابو داود (4675)، ابن حبان (6195، 6406) میں ابو سلمہ بن عبد الرحمن کے طریق سے؛ اور احمد 13/ (8248)، مسلم (2365) اور ابن حبان (6194) میں ہمام بن منبہ کے طریق سے روایت کیا گیا ہے، یہ سب ابو ہریرہ سے نقل کرتے ہیں۔ نیز امام بخاری نے (3443) کے بعد اسے عطاء بن السائب عن ابی ہریرہ کے طریق سے "تعلیقاً" ذکر کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4198 سے ماخوذ ہے۔