المستدرك على الصحيحين
كتاب : تواريخ المتقدمين من الأنبياء والمرسلين— سابقہ انبیاء و مرسلین کے واقعات
لَمْ يُبْعَثْ نَبِيٌّ قَطُّ بَعْدَ لُوطٍ إِلَّا فِي ثَرْوَةٍ مِنْ قَوْمِهِ باب: سیدنا لوط علیہ السلام کے بعد کوئی نبی ایسی قوم میں نہیں بھیجا گیا جو مال و دولت میں کمزور ہو
حدیث نمبر: 4099
أخبرنا محمد بن علي الصَّنْعاني، حدثنا علي بن المبارك الصَّنْعاني، حدثنا زيد بن المبارك، حدثنا محمد بن ثَور، عن ابن جريج: ﴿أَوْ آوِي إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ﴾ [هود: 80]، قال: بلغنا أنه لم يُبعث نبيٌّ قَطُّ بعد لوط إلا في ثروة من قومه (2).
حافظ طلحہ بابر
ابن جریج رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿أَوْ آوِي إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ﴾ [سورة هود: 80] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ لوط علیہ السلام کے بعد جو بھی نبی مبعوث کیا گیا، اسے اس کی قوم کے ایک معزز اور طاقتور قبیلے (یا کثیر کنبے) میں ہی بھیجا گیا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) رجاله لا بأس بهم. ابن جريج: هو عبد الملك بن عبد العزيز.
درجۂ راوی: اس کے رجال میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ابن جریج سے مراد "عبدالملک بن عبدالعزیز" ہیں۔
وأخرجه الطبري في "تفسيره" 12/ 87 من طريق حجاج بن محمد، عن ابن جريج.
حوالہ / مصدر: اسے طبری نے "تفسیر" 12/ 87 میں حجاج بن محمد کے طریق سے، ابن جریج سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4099 سے ماخوذ ہے۔