المستدرك على الصحيحين
كتاب : تواريخ المتقدمين من الأنبياء والمرسلين— سابقہ انبیاء و مرسلین کے واقعات
الْإِسْلَامُ ثَلَاثُونَ سَهْمًا باب: اسلام کے تیس اجزاء
حدیث نمبر: 4071
أخبرنا الحسن بن يعقوب العدل، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا داود بن أبي هند، عن عكرمة، عن ابن عباس، قال: الإسلام ثلاثون سهمًا، وما ابتلي بهذا الدِّين أحدٌ فأقامه إلا إبراهيم ﵇، قال الله: ﴿وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى﴾ [النجم: 37]، فكتب الله له براءةً من النار (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4027 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اسلام کے تیس حصے ہیں، اور اس دین کے ساتھ کسی کو نہیں آزمایا گیا جس نے اسے (پوری طرح) قائم کیا ہو سوائے ابراہیم علیہ السلام کے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى﴾ ”اور ابراہیم جس نے پوری طرح وفا کی۔“ [سورة النجم: 37] پس اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے آگ سے براءت (نجات) لکھ دی۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) خبر صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل يحيى بن أبي طالب وعبد الوهاب بن عطاء - وهو الخَفَّاف - فهما صدوقان لا بأس بهما، وقد توبعا، فقد تقدم الخبر برقم (3795) من طريق وهيب بن خالد عن داود بن أبي هند.
درجۂ حدیث: یہ خبر صحیح ہے، اور اس کی سند "قوی" ہے۔ (راوی) یحییٰ بن ابی طالب اور عبدالوہاب بن عطاء (جو کہ خفاف ہیں) کی وجہ سے، کیونکہ یہ دونوں "صدوق" (سچے) ہیں اور ان میں کوئی حرج نہیں ہے۔
متابعات و شواہد: اور ان کی متابعت بھی موجود ہے، چنانچہ یہ خبر پیچھے نمبر (3795) پر وہیب بن خالد کے طریق سے گزر چکی ہے جو داود بن ابی ہند سے روایت کرتے ہیں۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4071 سے ماخوذ ہے۔