حدیث نمبر: 4006
حدَّثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدَّثنا إبراهيم بن مرزوق، حدَّثنا أبو داود، حدَّثنا شُعبة، عن عاصم، عن زرٍّ، عن أبيِّ بن كعب: أنَّ النبي ﷺ قرأ عليه ﴿لَمْ يَكُنِ﴾، وقرأَ فيها: (إِنَّ ذاتَ الدِّينِ عندَ الله الحَنِيفيّةُ لا اليهوديةُ ولا النصرانيةُ ولا المجوسيةُ، ومن يَعمَلْ خيرًا فلن يُكفَرَه) (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3962 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان کے سامنے سورۃ ﴿لَمْ يَكُنِ﴾ کی تلاوت فرمائی، اور اس میں (ان الفاظ کی بھی) تلاوت فرمائی: ”بیشک اللہ کے نزدیک اصل دین حنیفیت (دین ابراہیمی) ہے، یہودیت، نصرانیت اور مجوسیت نہیں ہے، اور جو کوئی بھلائی کرے گا تو اس کی ہرگز ناقدری نہیں کی جائے گی۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 4006
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن.
تخریج حدیث «إسناده حسن من أجل عاصم: وهو ابن أبي النجود. أبو داود: هو سليمان بن داود الطيالسي، وزر: هو ابن حُبيش.» [ترقيم الرساله 4006] [ترقيم الشركة 3984] [ترقيم العلميه 3962]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن من أجل عاصم: وهو ابن أبي النجود. أبو داود: هو سليمان بن داود الطيالسي، وزر: هو ابن حُبيش.
درجۂ حدیث: اس کی سند عاصم (ابن ابی النجود) کی وجہ سے "حسن" ہے۔ ابو داؤد سے مراد "سلیمان بن داؤد طیالسی" اور زر سے مراد "ابن حبیش" ہیں۔
وأخرجه الترمذي (3898) عن محمود بن غيلان، عن أبي داود، بهذا الإسناد - وفيه زيادة، وقال: حديث حسن صحيح. وانظر ما سلف برقم (2925).
حوالہ / مصدر: اسے ترمذی (3898) نے محمود بن غیلان سے، انہوں نے ابو داؤد سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے - اور اس میں زیادتی ہے، اور انہوں نے کہا: یہ حدیث "حسن صحیح" ہے۔ اور جو پہلے نمبر (2925) پر گزر چکا ہے اسے دیکھیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4006 سے ماخوذ ہے۔