المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
إِطْعَامُ الْمُسْلِمِ السَّغْبَانِ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ باب: بھوک سے بے چین مسلمان کو کھانا کھلانا مغفرت کا سبب ہے
حدیث نمبر: 3981
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدَّثنا محمد بن عبد السلام، حدَّثنا إسحاق، أخبرنا ابن فُضَيل، حدَّثنا حُصَين، عن مجاهدٍ، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ﴾، قال: التَّرِبُ: الذي لا يَقيهِ من التراب شيءٌ (2). [91 - تفسير سورة (والشمس وضحاها)] ﷽
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ﴾ [سورة البلد: 16] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے کہا: «التَّرِبُ» سے مراد وہ شخص ہے جسے مٹی سے بچانے والی کوئی چیز (بستر یا لباس وغیرہ) میسر نہ ہو۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح. إسحاق: هو ابن راهويه، وابن فضيل: هو محمد. وانظر ما قبله.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ اسحاق سے مراد "ابن راہویہ" اور ابن فضیل سے مراد "محمد" ہیں۔ اس سے پہلے والی (حدیث) دیکھیں۔
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ اسحاق سے مراد "ابن راہویہ" اور ابن فضیل سے مراد "محمد" ہیں۔ اس سے پہلے والی (حدیث) دیکھیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3981 سے ماخوذ ہے۔