حدیث نمبر: 3962
حدثني أبو علي الحسين بن علي الحافظ، أخبرنا عبد الله بن محمد البَغَوي، حدثني جدِّي أحمد بن مَنِيع، حدَّثنا أبو يوسف القاضي، حدَّثنا مُطرِّف بن طَريف، عن جعفر بن أبي المغيرة، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ﴾ قال: الصُّلب: هو الصُّلب، والتَّرائب: أربعةُ أضلاعٍ من كل جانبٍ من أسفلِ الأضلاع (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3918 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ﴾ [سورة الطارق: 7] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: «الصلب» سے مراد پیٹھ کی ہڈی ہے اور «الترائب» سے مراد ہر طرف کی وہ چار پسلیاں ہیں جو پسلیوں کے سب سے نچلے حصے میں ہوتی ہیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. أبو يوسف القاضي: هو يعقوب بن إبراهيم الأنصاري.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ ابو یوسف قاضی سے مراد "یعقوب بن ابراہیم انصاری" ہیں۔
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ ابو یوسف قاضی سے مراد "یعقوب بن ابراہیم انصاری" ہیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3962 سے ماخوذ ہے۔