المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
الشَّاهِدُ يَوْمُ عَرَفَةَ وَالْمَشْهُودُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ باب: یومِ عرفہ شاہد ہے اور قیامت کا دن مشہود
حدیث نمبر: 3960
حدَّثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدَّثنا السَّرِي بن خُزيمة، حدَّثنا موسى بن إسماعيل، حدَّثنا حماد بن سَلَمة، عن عطاء، عن عَرفجة، عن عبد الله بن مسعود قال: قَسَمُ ﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ﴾: ﴿إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ﴾ إلى آخرها (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3916 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ﴾ [سورة البروج: 1] کی قسم کا جواب (مقصدِ قسم) اللہ عزوجل کا یہ فرمان ہے: ﴿إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ﴾ [سورة البروج: 12] ”بیشک تمہارے رب کی پکڑ بہت سخت ہے“ سورت کے آخر تک۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن من أجل عرفجة: وهو ابن عبد الله الثقفي. عطاء: هو ابن السائب.
درجۂ حدیث: اس کی سند عرفجہ (ابن عبد اللہ ثقفی) کی وجہ سے "حسن" ہے۔ عطاء سے مراد "ابن السائب" ہیں۔
درجۂ حدیث: اس کی سند عرفجہ (ابن عبد اللہ ثقفی) کی وجہ سے "حسن" ہے۔ عطاء سے مراد "ابن السائب" ہیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3960 سے ماخوذ ہے۔