المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
الْحُقْبُ ثَمَانُونَ سَنَةً باب: حقب کی مدت اسی سال ہے
حدیث نمبر: 3935
حدَّثنا يحيى بن منصور، حدَّثنا أبو عبد الله البُوشَنجي، حدَّثنا أحمد بن حنبل، حدَّثنا هُشَيم، أخبرنا حُصين، عن عِكرمة، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿وَكَأْسًا دِهَاقًا﴾ [النبا: 34]، قال: هي المتتابعة الممتلئة، قال: وربما سمعتُ العبَّاسَ يقول: اسقِنا وادهَقْ لنا (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3891 - على شرط البخاريحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَكَأْسًا دِهَاقًا﴾ [سورة النبأ: 34] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: اس سے مراد وہ جامِ شراب ہے جو لگاتار (پیا جائے) اور لباب بھرا ہوا ہو، انہوں نے مزید فرمایا: بسا اوقات میں نے (اپنے والد) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”ہمیں پلاؤ اور ہمارے پیالے لباب بھر دو“ یعنی وہ لفظ «ادهَقْ» استعمال کرتے تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. حصين: هو ابن عبد الرحمن السُّلمي.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ حصین سے مراد "ابن عبد الرحمن السلمی" ہیں۔
وأخرجه البيهقي في "البعث والنشور" (323) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "البعث والنشور" (323) میں ابو عبد اللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه المحاملي في "أماليه - رواية ابن يحيى البيِّع" (21) عن محمود بن خداش، عن هشيم، به.
حوالہ / مصدر: اسے محاملی نے اپنی "امالی - بروایت ابن یحییٰ البیع" (21) میں محمود بن خداش سے، انہوں نے ہشیم سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
وأخرجه الطبري في "تفسيره" 30/ 20 من طريق جرير بن عبد الحميد، عن حصين، به.
حوالہ / مصدر: اسے طبری نے تفسیر (30/20) میں جریر بن عبد الحمید کے طریق سے، انہوں نے حصین سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3935 سے ماخوذ ہے۔