حدیث نمبر: 3932
أخبرني أبو بكر الشافعي، حدَّثنا إسحاق بن الحسن، حدَّثنا أبو حُذَيفة، حدَّثنا سفيان، عن عبد الرحمن بن عابس: سمعتُ ابنَ عبَّاس وسُئِل عن هذه الآية: (تَرْمِي بِشَرَرٍ كالقَصَرِ (1)) [المرسلات: 32]، قال: كنا في الجاهلية نَقصُر (2) ذراعين أو ثلاثةً، فنَرفعُه في الشتاء ونسمِّيه القَصَرَ. قال: وسمعتُ ابنَ عبَّاس وسُئِل عن ﴿جِمَالَتٌ صُفْرٌ﴾ [المرسلات: 33] قال: حِبالُ السُّفن يُجمَع بعضُها إلى بعض حتى تكون كأوساط الرِّجال (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه! 78 - تفسير (عمَّ يتساءلون) ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3888 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے اس آیت ﴿تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصَرِ﴾ [سورة المرسلات: 32] کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ہم زمانہ جاہلیت میں دو یا تین ہاتھ لمبی لکڑیوں کو اکٹھا کر کے ڈھیر لگاتے تھے اور سردیوں کے لیے اسے سنبھال کر رکھتے تھے، جسے ہم «القَصَرَ» کہتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بھی کہتے سنا جب ان سے ﴿جِمَالَتٌ صُفْرٌ﴾ [سورة المرسلات: 33] کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد بحری جہازوں کے وہ موٹے رسے ہیں جنہیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ مردوں کے دھڑ کی طرح موٹے ہو جاتے ہیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا!

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3932
درجۂ حدیث محدثین: خبر صحيح
تخریج حدیث «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أبي حذيفة: وهو موسى بن مسعود النَّهدي، وقد توبع. سفيان: هو الثوري.» [ترقيم الرساله 3932] [ترقيم الشركة 3910] [ترقيم العلميه 3888]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) بفتح القاف والصاد، وهي قراءة ابن عبَّاس وذكرها ابن جنّي في "المحتسب في تبيين وجوه شواذ القراءات" 2/ 346. والقَصَر: أصول الشجر، واحدها: قَصَرة.
نوٹ / توضیح: یہ "قاف" اور "صاد" کے زبر کے ساتھ (قَصَر) ہے، اور یہ ابن عباس کی قرأت ہے۔ ابن جنی نے اسے "المحتسب فی تبیین وجوہ شواذ القراءات" (2/346) میں ذکر کیا ہے۔ "القَصَر": درختوں کی جڑیں، اس کا واحد "قَصَرَہ" ہے۔
(2) في المطبوع: نقصر الخشب، بزيادة الخشب، وليست في شيء من نسخنا الخطية ولا في رواية البيهقي عن المصنف في "البعث والنشور" (521)، وهي ثابتة في رواية البخاري.
نوٹ / توضیح: مطبوعہ نسخے میں "نقصر الخشب" ہے، یعنی "الخشب" کے اضافے کے ساتھ، حالانکہ یہ ہمارے کسی قلمی نسخے میں نہیں اور نہ ہی بیہقی کی مصنف سے روایت (البعث والنشور 521) میں ہے، البتہ یہ بخاری کی روایت میں ثابت ہے۔
(3) خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أبي حذيفة: وهو موسى بن مسعود النَّهدي، وقد توبع. سفيان: هو الثوري.
درجۂ حدیث: یہ خبر "صحیح" ہے اور اس کی سند ابو حذیفہ (موسیٰ بن مسعود نہدی) کی وجہ سے "حسن" ہے، اور ان کی متابعت موجود ہے۔ سفیان سے مراد "الثوری" ہیں۔
وأخرجه البخاري (4932) عن محمد بن كثير العبدي، و (4933) من طريق يحيى بن سعيد القطان، كلاهما عن سفيان الثوري، بهذا الإسناد. فاستدراك الحاكم له ذهولٌ منه.
حوالہ / مصدر: اسے بخاری (4932) نے محمد بن کثیر عبدی سے، اور (4933) نے یحییٰ بن سعید قطان کے طریق سے، دونوں نے سفیان ثوری سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ لہٰذا حاکم کا اسے مستدرک میں لانا ان کا "ذہول" ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3932 سے ماخوذ ہے۔