حدیث نمبر: 3899
أخبرنا مُكرَم بن أحمد القاضي ببغداد، حدثنا عبد الملك بن محمد الرَّقَاشي، حدثنا يحيى بن حمّاد، حدثنا أبو عَوَانة، عن أبي بِشْر، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس قال: ما قرأَ رسولُ الله ﷺ على الجنِّ ولا رآهم، ولكنه انطَلَق مع طائفة من أصحابه عامِدِين إلى سوق عُكَاظٍ، وقد حِيلَ بين الشياطينِ وبين خَبَرِ السماء، وأُرسِلَت عليهم الشُّهُب، فرجعوا إلى قومِهم فقالوا: ما هذا إلَّا شيءٌ قد حَدَثَ، فاضرِبوا مشارقَ الأرض ومغاربَها (2) فانظُروا هذا الذي قد حَدَثَ، فانطلَقوا يَضرِبون مشارقَ الأرض ومغاربَها يبتغون ما هذا الذي قد حالَ بينَهم وبينَ خَبَرِ السماء، فهناك حين رَجَعُوا إلى قومِهم فقالوا: ﴿إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا (1) يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ وَلَنْ نُشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا (2)﴾ [الجن: 1 - 2]، فأنزل الله ﷿: ﴿قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنَ الْجِنِّ﴾ [الجن: 1]، وإنما أُوحِيَ إليه قولُ الجنِّ (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة! إنما أخرج مسلمٌ وحدَه (2) حديثَ داود بن أبي هند عن الشَّعْبي عن عَلقَمة عن عبد الله بطوله بغير هذه الألفاظ. وأخرج البخاريُّ (3) حديث شُعْبة عن الأعمش عن إبراهيم قال: سألتُ علقمةَ: هل كان عبدُ الله مع النبي ﷺ ليلةَ الجن؟ فذكر أحرفًا يسيرة. وقد روي عن عبد الله بن مسعود حديثٌ تداوَلَه الأئمةُ الثِّقات عن رجل مجهول عن عبد الله بن مسعود: أنه شَهِدَ مع رسول الله ﷺ ليلةَ الجن:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3857 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے نہ تو جنوں پر قرآن پڑھا اور نہ ہی انہیں دیکھا، بلکہ آپ ﷺ اپنے صحابہ کی ایک جماعت کے ساتھ عکاظ کے بازار کا ارادہ کر کے روانہ ہوئے، اور (اس وقت) شیطانوں اور آسمانی خبروں کے درمیان رکاوٹ ڈال دی گئی تھی اور ان پر انگارے (شہاب ثاقب) چھوڑے گئے تھے، پس وہ (شیطان) اپنی قوم کی طرف واپس لوٹے تو انہوں نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا: ہمارے اور آسمانی خبروں کے درمیان کوئی چیز حائل ہو گئی ہے اور ہم پر انگارے برسائے گئے ہیں، یقیناً یہ کوئی بڑا واقعہ ہے جو رونما ہوا ہے، لہذا تم زمین کے مشرق و مغرب میں پھیل جاؤ اور دیکھو کہ وہ کیا چیز ہے جو تمہارے اور آسمانی خبروں کے درمیان حائل ہوئی ہے، پس وہ زمین کے مشرق و مغرب میں اس چیز کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے، پھر جب وہ (نبی کریم ﷺ کے پاس سے ہو کر) اپنی قوم کی طرف واپس پلٹے تو کہنے لگے: ﴿إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا (1) يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ وَلَنْ نُشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا﴾ [سورة الجن: 1-2] ”بیشک ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے، جو ہدایت کی طرف رہنمائی کرتا ہے، پس ہم اس پر ایمان لے آئے اور ہم ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھهرائیں گے“، تب اللہ عزوجل نے اپنے نبی ﷺ پر یہ آیت نازل فرمائی: ﴿قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنَ الْجِنِّ﴾ [سورة الجن: 1] ”آپ کہہ دیجیے کہ میری طرف وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (میرا پڑھنا) غور سے سنا ہے“، اور آپ ﷺ کی طرف جنوں کا قول ہی وحی کیا گیا تھا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا! البتہ امام مسلم نے اکیلے داؤد بن ابی ہند کی روایت سے، انہوں نے شعبی سے، انہوں نے علقمہ سے اور انہوں نے عبداللہ بن مسعود سے اسے طویل طور پر ان الفاظ کے علاوہ روایت کیا ہے، اور امام بخاری نے شعبہ کی روایت سے، انہوں نے اعمش سے، انہوں نے ابراہیم سے روایت کیا کہ وہ کہتے ہیں: میں نے علقمہ سے پوچھا: کیا لیلۃ الجن کو عبداللہ بن مسعود نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے؟ تو انہوں نے اس کے متعلق چند کلمات ذکر کیے۔ اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک ایسی حدیث مروی ہے جسے ائمہ ثقہ نے ایک نامعلوم شخص کے واسطے سے ان سے روایت کیا ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ لیلۃ الجن کو موجود تھے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3899
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل عبد الملك بن محمد أبي قِلابة الرقاشي.» [ترقيم الرساله 3899] [ترقيم الشركة 3878] [ترقيم العلميه 3857]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) لفظ "ومغاربها" من المطبوع، واستظهره في حاشية (ع) وصحَّح عليه، وسقط من (ز) و (ص) و (ب).
نوٹ / توضیح: لفظ "ومغاربہا" مطبوعہ نسخے سے لیا گیا ہے، اور (ع) کے حاشیے میں اسے ظاہر کر کے اس پر تصحیح (ص) لگائی گئی ہے، جبکہ یہ (ز)، (ص) اور (ب) سے ساقط ہے۔
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل عبد الملك بن محمد أبي قِلابة الرقاشي.
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے اور اس کی سند عبد الملک بن محمد ابو قلابہ رقاشی کی وجہ سے "قوی" ہے۔
وأخرجه أحمد 4 / (2271)، والبخاري (773) و (4921)، ومسلم (449)، والترمذي (3323)، والنسائي (11560) و (11561)، وابن حبان (6526) من طرق عن أبي عوانة، بهذا الإسناد. فاستدراك الحاكم له ذهولٌ منه.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (4/2271)، بخاری (773، 4921)، مسلم (449)، ترمذی (3323)، نسائی (11560، 11561) اور ابن حبان (6526) نے ابو عوانہ سے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ لہٰذا حاکم کا اسے مستدرک میں لانا ان کا "ذہول" ہے۔
(2) برقم (450) (150 - 151)، وفي أوله عن علقمة قال: سألت ابنَ مسعود فقلت: هل شهد أحد منكم مع رسول الله ﷺ ليلة الجن؟ قال: لا. وانظر "مسند أحمد" 7/ (4149).
حوالہ / مصدر: نمبر (450) (150-151)، اور اس کے شروع میں علقمہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے ابن مسعود سے پوچھا: کیا آپ میں سے کوئی جنات والی رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حاضر تھا؟ انہوں نے کہا: "نہیں"۔ دیکھیے "مسند احمد" (7/4149)۔
(3) هذا ذهول من المصنف ﵀، فإنَّ البخاري لم يخرجه من هذا الطريق، وهو عند الشاشي في "مسنده" (332) وفيه: سألت علقمة: أكان عبد الله مع رسول الله ﷺ ليلة الجن؟ فقال: وَدِدتُ أنَّ صاحبنا كان ذاك.
فنی نکتہ / علّت: یہ مصنف رحمہ اللہ کا "ذہول" ہے، کیونکہ بخاری نے اسے اس طریق سے روایت نہیں کیا۔ یہ شاشی کی "مسند" (332) میں ہے اور اس میں ہے: میں نے علقمہ سے پوچھا: کیا عبد اللہ (بن مسعود) جنات والی رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے؟ تو انہوں نے کہا: "میں تمنا کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھی (عبد اللہ) وہاں ہوتے" (یعنی وہ نہیں تھے)۔
وهو عند مسلم برقم (450) (152) من طريق أبي معشر زياد بن كليب، عن إبراهيم النخعي، عن علقمة، عن عبد الله قال: لم أكن ليلة الجن مع رسول الله ﷺ، وددت أني كنت معه.
حوالہ / مصدر: یہ مسلم (450/152) میں ابو معشر زیاد بن کلیب کے طریق سے، انہوں نے ابراہیم نخعی سے، انہوں نے علقمہ سے، انہوں نے عبد اللہ سے روایت کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: "میں جنات والی رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نہیں تھا، میری خواہش تھی کہ میں آپ کے ساتھ ہوتا"۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3899 سے ماخوذ ہے۔