حدیث نمبر: 3880
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بكَّار بن قُتيبة القاضي، حدثنا أبو داود الطَّيالسي، حدثنا عِمران القَطّان، عن قَتَادة، عن عبَّاس الجُشَمي، عن أبي هريرة، أن رسول الله ﷺ قال: "إنَّ سورةً من كتابِ الله ما هي إلَّا ثلاثون آيةً، شَفَعَت لرجل، فأخرجَتْه من النار وأدخلَتْه الجنةَ" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وقد سَقَطَ لي في سماعي هذا حرفُ "وهي سورة المُلك".
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3838 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی کتاب میں ایک ایسی سورت ہے جس کی صرف تیس آیات ہیں، اس نے ایک شخص کی سفارش کی یہاں تک کہ اسے آگ سے نکال کر جنت میں داخل کر دیا،“
(امام حاکم فرماتے ہیں) اور وہ سورہ ملک ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3880
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن إن شاء الله من أجل عمران القطان» [ترقيم الرساله 3880] [ترقيم الشركة 3859] [ترقيم العلميه 3838]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن إن شاء الله من أجل عمران القطان - وهو ابن داوَر - وعبَّاس الجشمي. أبو داود الطيالسي: هو سليمان بن داود.
درجۂ حدیث: ان شاء اللہ اس کی سند "حسن" ہے عمران القطان (ابن داور) اور عباس الجشمی کی وجہ سے۔ ابو داؤد طیالسی سے مراد "سلیمان بن داؤد" ہیں۔
وأخرجه عبد بن حميد (1445) عن أبي داود الطيالسي، بهذا الإسناد - وفي آخره: "وهي سورة تبارك".
حوالہ / مصدر: اسے عبد بن حمید (1445) نے ابو داؤد طیالسی سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے - اور آخر میں یہ الفاظ ہیں: "اور وہ سورہ تبارک ہے"۔
وسلف برقم (2100) من طريق شعبة عن قتادة.
حوالہ / مصدر: یہ پہلے نمبر (2100) پر شعبہ عن قتادہ کے طریق سے گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3880 سے ماخوذ ہے۔