المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
أَوْصَافُ نَخِيلِ الْجَنَّةِ باب: جنت کے کھجور کے درختوں کی صفات
حدیث نمبر: 3818
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الأصبهاني الزاهد، حدثنا أَسِيد بن عاصم الأصبهاني، حدثنا الحسين بن حفص، حدثنا سفيان، عن حمَّاد، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس، قوله ﷿ ﴿فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ (68)﴾ [الرحمن: 68]، قال: نخلُ الجنة جذوعُها من زُمُّردٍ أخضر، وكَرانيفُها ذهبٌ أحمر، وسَعَفُها كِسوةٌ لأهل الجنة، منها مُقطَّعاتهم وحُلَلهم، وثمرُها أمثالُ القِلَال أو الدِّلاء، أشدُّ بياضًا من اللَّبن وأَحلى من العسل، وأَلْيَن من الزُّبْد، وليس لها عَجَمٌ (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. [56 - ومن تفسير سورة الواقعة] ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3776 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ﴾ ”ان دونوں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں“ [سورة الرحمن: 68] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جنت کی کھجوروں کے تنے سبز زمرّد کے ہیں، ان کی ٹہنیاں سرخ سونے کی ہیں، ان کے پتے اہل جنت کا لباس ہیں جن سے ان کے سلے ہوئے کپڑے اور جوڑے تیار ہوں گے، ان کا پھل بڑے مٹکوں یا ڈول جتنا بڑا ہے، وہ دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا اور مکھن سے زیادہ نرم ہے، اور اس میں کوئی گٹھلی نہیں ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده قوي. سفيان: هو الثوري، وحماد: هو ابن أبي سليمان.
درجۂ حدیث: اس کی سند "قوی" ہے۔ سفیان سے مراد ثوری اور حماد سے مراد ابن ابی سلیمان ہیں۔
وأخرجه البيهقي في "البعث والنشور" (283) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "البعث والنشور" (283) میں ابو عبد اللہ الحاکم کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا۔
وأخرجه أبو نعيم في "صفة الجنة" (354) من طريق عمران بن عبد الرحيم، عن الحسين بن حفص، به.
حوالہ / مصدر: اسے ابو نعیم نے "صفة الجنة" (354) میں عمران بن عبد الرحیم عن حسین بن حفص کے طریق سے روایت کیا۔
وأخرجه عبد الرزاق في "تفسيره" 2/ 268، وهناد في "الزهد" (99) و (107)، وابن أبي الدنيا في "صفة الجنة" (51) من طرق عن سفيان الثوري، به.
حوالہ / مصدر: اسے عبد الرزاق "تفسیر" (2/ 268)، ہناد "الزہد" (99، 107) اور ابن ابی الدنیا "صفة الجنة" (51) نے سفیان ثوری کے طرق سے روایت کیا۔
وأخرجه بنحوه أبو الشيخ في "العظمة" (574) من طريق مسعر بن كدام، عن حماد بن أبي سليمان، به.
حوالہ / مصدر: اسے ابو الشیخ نے "العظمة" (574) میں مسعر بن کدام عن حماد بن ابی سلیمان کے طریق سے اسی طرح روایت کیا۔
وأخرجه أبو نعيم في "صفة الجنة" (406) من طريق محمد بن جابر، عن حماد، به مرفوعًا إلى النبي ﷺ. ومحمد بن جابر - وهو ابن سيار - سيئ الحفظ.
حوالہ / مصدر: اسے ابو نعیم "صفة الجنة" (406) میں محمد بن جابر عن حماد کے طریق سے نبی ﷺ تک مرفوعاً روایت کیا۔
فنی نکتہ / علّت: محمد بن جابر (ابن سیار) "سیئ الحفظ" ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3818 سے ماخوذ ہے۔