المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
تَوْضِيحُ مَعْنَى آيَةِ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ باب: آیت ”کل یوم ہو فی شأن“ کے معنی کی وضاحت
حدیث نمبر: 3814
أخبرني عبد الله بن محمد بن موسى العَدْل، حدثنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا أبو بكر بن أبي شَيْبة حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، عن حماد بن حماد بن سَلَمة، عن أبي عِمران الجَوْني عن أبي بكر بن أبي موسى، عن أبيه: ﴿وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ﴾ [الرحمن: 46]، قال: جنَّتَانِ من ذهب للسابِقين، وجنَّتان من فضّةٍ للتابعِين (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3772 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ﴾ ”اور جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا اس کے لیے دو جنتیں ہیں“ [سورة الرحمن: 46] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”سابقین (نیکیوں میں سبقت لے جانے والوں) کے لیے سونے کی دو جنتیں ہوں گی اور تابعین (ان کے پیچھے آنے والوں) کے لیے چاندی کی دو جنتیں ہوں گی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. وهو في "مصنف ابن أبي شيبة" 13/ 383.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
حوالہ / مصدر: یہ "مصنف ابن ابی شیبہ" (13/ 383) میں موجود ہے۔
وقد سلف برقم (285)، وقرن هناك بأبي عمران الجوني ثابتًا البُناني.
نوٹ / توضیح: یہ نمبر (285) پر گزر چکی ہے، وہاں ابو عمران جونی کے ساتھ ثابت بنانی کو بھی ملایا گیا تھا۔
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
حوالہ / مصدر: یہ "مصنف ابن ابی شیبہ" (13/ 383) میں موجود ہے۔
وقد سلف برقم (285)، وقرن هناك بأبي عمران الجوني ثابتًا البُناني.
نوٹ / توضیح: یہ نمبر (285) پر گزر چکی ہے، وہاں ابو عمران جونی کے ساتھ ثابت بنانی کو بھی ملایا گیا تھا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3814 سے ماخوذ ہے۔