حدیث نمبر: 3804
حَدَّثَنَا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا الحسن بن علي بن عفّان العامِري، حَدَّثَنَا عبد الله بن نُمير، عن وائل بن داود، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس أنه كان يقرأ: (خاشِعًا أبصارهم) [القمر: 7] بالألف (1). صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3762 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ آیت کے اس حصے کو ﴿خَاشِعًا أَبْصَارُهُمْ﴾ [سورة القمر: 7] الف کے ساتھ (یعنی «خاشِعًا») پڑھا کرتے تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3804
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 3804] [ترقيم الشركة 3783] [ترقيم العلميه 3762]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
وقرأ بهذه القراءة من السبعة أبو عمرو وحمزة والكسائي، وقرأ عاصم وابن كثير ونافع وابن عامر: (خُشَّعًا)، بضمّ الخاء وتشديد الشين. انظر "السبعة" لابن مجاهد ص 617 - 618.
حوالہ / مصدر: یہ قرات سبعہ میں سے ابو عمرو، حمزہ اور کسائی کی ہے۔ جبکہ عاصم، ابن کثیر، نافع اور ابن عامر نے (خُشَّعًا) خاء کے پیش اور شین کی تشدید کے ساتھ پڑھا ہے۔ دیکھیے: ابن مجاہد "السبعہ" (ص 617-618)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3804 سے ماخوذ ہے۔