المستدرك على الصحيحين
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان
الدَّعْوَةُ إِلَى الْإِسْلَامِ قَبْلَ الْقِتَالِ باب: قتال سے پہلے اسلام کی دعوت دینا
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا هشام بن علي السِّيرافي، حدثنا عبد الله ابن رجاء، حدثنا سعيد بن سَلَمة بن (1) أبي الحُسَام، حدثنا محمد بن المنكدِر، سمع ربيعةَ بن عِبَاد الدُّؤَلي يقول: رأيتُ رسول الله ﷺ بمِنى في منازلهم قبل أن يهاجر إلى المدينة، يقول: "يا أيُّها الناس، إنَّ الله يأمرُكم أن تَعبُدوه ولا تُشْرِكوا به شيئًا"، قال: ووراءَه رجلٌ، يقول: يا أيها الناس إنَّ هذا يأمركم أن تَترُكوا دينَ آبائكم، فسألتُ: من هذا الرجل؟ قيل: أبو لَهَب (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ورواتُه عن آخرهم ثقات أثبات، ولعلَّهما أو واحدًا منهما توهَّم أنَّ ربيعة بن عِبَاد ليس له راوٍ غيرُ محمد بن المنكدر، وقد روى عنه أبو الزِّناد عبد الله بن ذَكْوان هذا الحديث بعينِه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 38 - على شرطهماسیدنا ربیعہ بن عباد دؤلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ہجرتِ مدینہ سے قبل منیٰ میں ان کے خیموں کے پاس دیکھا، آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”اے لوگو! اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم اسی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ“، وہ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ کے پیچھے ایک شخص تھا جو کہہ رہا تھا: اے لوگو! یہ تمہیں تمہارے باپ دادا کا دین چھوڑنے کا حکم دے رہا ہے۔ میں نے پوچھا: یہ شخص کون ہے؟ بتایا گیا کہ یہ ابولہب ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ اور پختہ ہیں، شاید ان دونوں کو یا ان میں سے کسی ایک کو یہ وہم ہوا کہ ربیعہ بن عباد سے محمد بن منکدر کے سوا کوئی راوی نہیں ہے، حالانکہ ابوالزناد عبداللہ بن ذکوان نے بھی ان سے بعینہ یہی حدیث روایت کی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
فنی نکتہ / علّت: (1) نسخہ (ص) اور (ب) میں "بن" تحریف ہو کر "عن" ہو گیا ہے۔
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل سعيد بن سلمة. عبد الله بن رجاء: هو الغُدَاني.
درجۂ حدیث: (2) حدیث "صحیح" ہے، اور یہ سند سعید بن سلمہ کی وجہ سے "حسن" ہے۔ عبد اللہ بن رجاء: الغدانی۔
وأخرجه عبد الله بن أحمد في زوائده على "المسند" 25/ (16024) عن سعيد بن أبي الربيع، عن سعيد بن سلمة بن أبي الحسام، بهذا الإسناد. وانظر ما بعده.
حوالہ / مصدر: اسے عبد اللہ بن احمد نے "زوائد مسند" (25/ 16024) میں سعید بن ابی الربیع عن سعید بن سلمہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔