حدیث نمبر: 3716
حَدَّثَنَا محمد بن صالح بن هانئ، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَضْل، حَدَّثَنَا محمد بن سابق، حَدَّثَنَا إسرائيل، عن سِمَاك بن حَرْب، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿وإنَّه لَعَلَمٌ لِلسَّاعةِ﴾ [الزخرف: 61]، قال: خروجُ عيسى ابن مريمَ (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه (3).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3675 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿وإنَّه لَعَلَمٌ لِلسَّاعةِ﴾ [الزخرف: 61] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا خروج (آمد) ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3716
درجۂ حدیث محدثین: خبر صحيح
تخریج حدیث «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل سماك بن حرب، وقد توبع.» [ترقيم الرساله 3716] [ترقيم الشركة 3696] [ترقيم العلميه 3675]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل سماك بن حرب، وقد توبع.
درجۂ حدیث: یہ خبر "صحیح" ہے اور سماک بن حرب کی وجہ سے اس کی سند "حسن" ہے، اور ان کی متابعت کی گئی ہے۔
فقد أخرجه بنحوه عبد الرزاق في "تفسيره" 2/ 198 - 199، وأبو عمرو الداني في "السنن الواردة في الفتن" (591) من طريق سفيان بن عيينة، عن عمرو بن دينار، عن عكرمة به. وانظر ما سلف برقم (3040).
حوالہ / مصدر: اسے عبد الرزاق (2/ 198-199) اور ابو عمرو الدانی (591) نے سفیان بن عیینہ عن عمرو بن دینار عن عکرمہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔ مزید دیکھیے نمبر (3040)۔
(3) رُمِّج هذا الحكم في (ز)، وهو ثابت في بقية النسخ الخطية.
نوٹ / توضیح: نسخہ (ز) میں یہ حکم مبہم لکھا ہے، جبکہ باقی نسخوں میں واضح ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3716 سے ماخوذ ہے۔