حدیث نمبر: 3671
حدثنا أبو الفضل محمد بن إبراهيم المزكِّي، حدثنا محمد بن عمرو الحَرَشي، حدثنا أحمد بن عبد الله بن يونس، حدثنا أبو بكر بن عيّاش، عن الأعمش، عن أبي صالح، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "كلُّ أهل النار يَرى مَقعدَه من الجنة فيقول: لو أنَّ الله هَدَاني، فيكونُ عليه حَسْرةً، وكلُّ أهلِ الجنة يَرى مَقعدَه من النار فيقول: لولا أنَّ الله هَدَاني، فيكونُ له شُكرًا"، ثم تَلَا رسولُ الله ﷺ: ﴿أَنْ تَقُولَ نَفْسٌ يَاحَسْرَتَا عَلَى مَا فَرَّطْتُ فِي جَنْبِ اللَّهِ﴾ [الزمر: 56] (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3629 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جہنم میں سے ہر ایک جنت میں اپنا وہ ٹھکانا دیکھتا ہے (جو اسے مل سکتا تھا)، تو وہ کہتا ہے: کاش کہ اللہ نے مجھے ہدایت دی ہوتی! پس یہ اس کے لیے باعثِ حسرت بن جاتا ہے۔ اور اہل جنت میں سے ہر ایک جہنم میں اپنا وہ ٹھکانا دیکھتا ہے (جس سے وہ بچ گیا)، تو وہ کہتا ہے: اگر اللہ نے مجھے ہدایت نہ دی ہوتی (تو میں یہاں ہوتا)! پس یہ اس کے لیے باعثِ شکر بن جاتا ہے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿أَنْ تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَا عَلَى مَا فَرَّطْتُ فِي جَنْبِ اللَّهِ﴾ ”کہیں کوئی جان یہ نہ کہنے لگے کہ ہائے افسوس! اس کوتاہی پر جو میں نے اللہ کے حق میں کی۔“ [سورة الزمر: 56]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3671
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن عمرو الحرشي وأبي بكر بن عياش.» [ترقيم الرساله 3671] [ترقيم الشركة 3650] [ترقيم العلميه 3629]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن عمرو الحرشي وأبي بكر بن عياش.
درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے، اور یہ سند "محمد بن عمرو حرشی" اور "ابو بکر بن عیاش" کی وجہ سے "حسن" ہے۔
وأخرجه أحمد (16/ 10652) عن أسود بن عامر، والنسائي (11390) من طريق عبد الحميد بن صالح، كلاهما عن أبي بكر بن عياش، بهذا الإسناد - ولم يذكرا فيه التلاوة.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (16/ 10652) نے اسود بن عامر سے، اور نسائی (11390) نے عبد الحمید بن صالح کے طریق سے، دونوں نے ابوبکر بن عیاش سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے (تلاوت کے ذکر کے بغیر)۔
وأخرجه بنحوه أحمد (10980)، والبخاري (6569)، وابن حبان (7451) من طريق أبي الزناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة. ولم يذكر فيه التلاوة أيضًا.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (10980)، بخاری (6569) اور ابن حبان (7451) نے ابوالزناد عن الاعرج عن ابی ہریرہ کے طریق سے تخریج کیا ہے (تلاوت کے بغیر)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3671 سے ماخوذ ہے۔