حدیث نمبر: 3621
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا أبو معاوية، حدثنا الأعمش، عن المِنهال بن عمرو، عن سعيد بن جُبَير، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى﴾ الآية [الأحزاب: 69]، قال له قومُه: به أُدْرةٌ، فخرج ذاتَ يوم يغتسلُ، فوَضَعَ ثيابَه على صخرة، فخرجت الصخرةُ تشتدُّ بثيابه، فخرج موسى يَتبَعُها عُريانًا حتَّى انتهَتْ إلى مجالسِ بني إسرائيل، فرأَوْهُ وليس بآدَرَ، فذلك قولُه ﷿: ﴿فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا﴾ [الأحزاب: 69] (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3579 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى﴾ [سورة الاحزاب: 69] کے متعلق فرماتے ہیں: ان کی قوم نے ان کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں «فته» (خصیتین کی سوجن) کی بیماری ہے، پس وہ ایک دن غسل کے لیے نکلے اور اپنے کپڑے ایک پتھر پر رکھ دیے، وہ پتھر ان کے کپڑے لے کر بھاگ کھڑا ہوا، موسیٰ علیہ السلام اس کے پیچھے برہنہ حالت میں دوڑے یہاں تک کہ وہ بنی اسرائیل کی مجلسوں تک پہنچ گئے، انہوں نے آپ کو دیکھا تو آپ کو وہ بیماری نہیں تھی، یہی اللہ کا فرمان ہے: ﴿فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا﴾۔ یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3621
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهويه، وأبو معاوية: هو محمد بن خازم الضرير، والأعمش: هو سليمان بن مهران.» [ترقيم الرساله 3621] [ترقيم الشركة 3600] [ترقيم العلميه 3579]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهويه، وأبو معاوية: هو محمد بن خازم الضرير، والأعمش: هو سليمان بن مهران.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
نوٹ / توضیح: اسحاق بن ابراہیم سے مراد ابن راہویہ، ابو معاویہ سے مراد محمد بن خازم ضریر، اور اعمش سے مراد سلیمان بن مہران ہیں۔
وأخرجه ابن أبي شيبة 19/ 190، والطبري في "تفسيره" 22/ 51 من طريق أبي معاوية، بهذا الإسناد - وقرن أبو السائب سلم بن جنادة عن أبي معاوية عند الطبري بسعيد بن جبير عبدَ الله بنَ الحارث الأنصاري.
حوالہ / مصدر: اسے ابن ابی شیبہ (19/ 190) اور طبری (تفسیر 22/ 51) نے ابو معاویہ کے طریق سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔ طبری کے ہاں ابو سائب سلم بن جنادہ نے ابو معاویہ سے روایت کرتے ہوئے سعید بن جبیر کے ساتھ "عبد اللہ بن حارث انصاری" کو بھی ملایا ہے۔
وأخرجه الطبري أيضًا 22/ 51 من طريق عطية العوفي، عن ابن عبَّاس.
حوالہ / مصدر: اسے طبری (22/ 51) نے عطیہ عوفی کے طریق سے ابن عباس سے بھی تخریج کیا ہے۔
وروي هذا الخبر مرفوعًا إلى النبي ﷺ في حديث أبي هريرة عند أحمد (10678)، والبخاري (278) و (3404) ومسلم (339)، وبعض رواة حديث أبي هريرة يذكر عيبًا بالجلد.
متابعات و شواہد: یہ خبر ابو ہریرہ کی حدیث میں نبی ﷺ تک "مرفوعاً" بھی مروی ہے جو احمد (10678)، بخاری (278، 3404) اور مسلم (339) میں ہے، اور ابو ہریرہ کی حدیث کے بعض راویوں نے جلد کے کسی عیب کا ذکر کیا ہے۔
والأُدرة: نفخة في الخُصية.
نوٹ / توضیح: "الادرہ": خصیہ میں سوجن کو کہتے ہیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3621 سے ماخوذ ہے۔