حدیث نمبر: 3602
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهدُ الأصبهاني، حدثنا أَسِيدُ بن عاصم، حدثنا الحسين بن حفص، حدثنا سفيان بن سعيد، عن ابن أبي نَجِيح، عن مجاهد، عن أم سَلَمة قالت: قلت: يا رسول الله، يُذكَرُ الرجالُ ولا يُذكَرُ النساءُ! فأنزل الله ﷿: ﴿إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾ [الأحزاب: 35]، وأنزل: ﴿أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى﴾ [آل عمران: 195] (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3560 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! (قرآن میں) مردوں کا ذکر ہوتا ہے اور عورتوں کا ذکر نہیں ہوتا!“ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾ [سورة الأحزاب: 35] ”بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں۔۔۔“ اور یہ آیت بھی نازل فرمائی: ﴿أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى﴾ [سورة آل عمران: 195] ”بے شک میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کرتا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3602
درجۂ حدیث محدثین: خبر صحيح
تخریج حدیث «خبر صحيح، وهذا إسناد لا بأس برجاله، وقد سلف الكلام على سماع مجاهد من أم سلمة عند الحديث رقم (3234).» [ترقيم الرساله 3602] [ترقيم الشركة 3581] [ترقيم العلميه 3560]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) خبر صحيح، وهذا إسناد لا بأس برجاله، وقد سلف الكلام على سماع مجاهد من أم سلمة عند الحديث رقم (3234).
درجۂ حدیث: یہ خبر "صحیح" ہے، اور اس سند کے راویوں میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مجاہد کے ام سلمہ سے سماع پر کلام حدیث نمبر (3234) کے تحت گزر چکا ہے۔
وأخرجه أحمد (44/ 26575) و (26603)، والنسائي (11341) من طريق عبد الرحمن بن شيبة، عن أم سلمة - دون ذكر آية آل عمران. وإسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اسے احمد اور نسائی نے عبد الرحمن بن شیبہ کے طریق سے ام سلمہ سے تخریج کیا ہے (آل عمران کی آیت کے ذکر کے بغیر)، اور اس کی سند "صحیح" ہے۔
وأخرجه كذلك النسائي (11340) من طريق محمد بن عمرو، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن، عن أم سلمة. وإسناده حسن إن شاء الله.
درجۂ حدیث: اسی طرح اسے نسائی (11340) نے محمد بن عمرو کے طریق سے، انہوں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمن سے، انہوں نے ام سلمہ سے تخریج کیا ہے، اور اس کی سند ان شاء اللہ "حسن" ہے۔
وانظر ما سلف برقم (3213) و (3234).
نوٹ / توضیح: اور اس سے متعلق جو پہلے نمبر (3213) اور (3234) پر گزر چکا ہے، وہ دیکھیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3602 سے ماخوذ ہے۔