المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
بَيَانُ عَذَابِ أَهْلِ النَّارِ باب: اہلِ جہنم کے عذاب کا بیان
حدیث نمبر: 3532
أخبرني الحسن بن حَليم المروَزي، أخبرنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبد الله، أخبرنا سعيد بن يزيد أبو شُجَاع، عن أبي السَّمْح، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد الخُدْري، عن رسول الله ﷺ: ﴿تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ﴾ [المؤمنون: 104] قال: "تَشْويهِ النارُ فَتَقلِصُ شَفَتُه العُليا حتى تَبْلُغَ وَسَطَ رأسه، وتَستَرخي شَفَتُه السُّفلى حتى تضربَ سُرَّتَه" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ﴾ [سورة المؤمنون: 104] ”آگ ان کے چہروں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں بدشکل (ٹیڑھے منہ والے) ہوں گے“ کے متعلق فرمایا: ”آگ انہیں اس قدر جھلسائے گی کہ ان کا اوپر والا ہونٹ سکڑ کر سر کے درمیانی حصے تک پہنچ جائے گا اور ان کا نچلا ہونٹ لٹک کر ان کی ناف تک جا لگے گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف لضعف أبي السمح في روايته عن أبي الهيثم. وقد سلف برقم (3008).
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند ابو السمح کی ابو الہیثم سے روایت میں "ضعف" کی وجہ سے "ضعیف" ہے۔ یہ (3008) پر گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند ابو السمح کی ابو الہیثم سے روایت میں "ضعف" کی وجہ سے "ضعیف" ہے۔ یہ (3008) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3532 سے ماخوذ ہے۔