حدیث نمبر: 3472
أخبرنا الشيخ أبو بكر أحمد بن إسحاق، أخبرنا محمد بن غالب، حدثنا عمر بن حفص بن غِيَاث، حدثنا أَبي وخَلَف بن خليفة، عن حُميد بن قيس، عن عبد الله بن الحارث، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ: "يومَ كلَّمَ اللهُ موسى كانت عليه جُبَّةُ صوفٍ وكِساءُ صوفٍ وسَراويلُ صوفٍ وكُمَّةُ صوفٍ، ونَعلانِ من جلدِ حمارٍ غيرِ ذكيٍّ (1).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3431 - بل ليس على شرط البخاري
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس دن اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمایا، اس وقت ان کے جسم پر اون کا جبہ، اون کی چادر، اون کا پاجامہ اور اون ہی کی ٹوپی تھی، اور ان کے جوتے غیر ذبح شدہ گدھے کی کھال کے بنے ہوئے تھے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3472
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا
تخریج حدیث «إسناده ضعيف جدًّا، حميد بن قيس هذا قد وَهِمَ أحدُ الرواة فسمّاه هكذا، والصواب أنه حميد بن علي أو ابن عمار، وهو أحد المتروكين كما قال الذهبي في "تلخيصه"، وقد سبق للمصنف أن نبَّه على ذلك حيث خرَّجه فيما سلف برقم (76)، وذَهَلَ عنه هنا.» [ترقيم الرساله 3472] [ترقيم الشركة 3451] [ترقيم العلميه 3431]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف جدًّا، حميد بن قيس هذا قد وَهِمَ أحدُ الرواة فسمّاه هكذا، والصواب أنه حميد بن علي أو ابن عمار، وهو أحد المتروكين كما قال الذهبي في "تلخيصه"، وقد سبق للمصنف أن نبَّه على ذلك حيث خرَّجه فيما سلف برقم (76)، وذَهَلَ عنه هنا.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند "انتہائی ضعیف" (ضعیف جداً) ہے۔
فنی نکتہ / علّت: حمید بن قیس نامی یہ راوی اصل میں کسی راوی کا "وہم" ہے، صحیح نام "حمید بن علی" یا "حمید بن عمار" ہے اور وہ "متروکین" میں سے ہیں جیسا کہ ذہبی نے "تلخیص" میں کہا ہے۔ مصنف (حاکم) نے پہلے (نمبر 76) پر اس پر تنبیہ کی تھی مگر یہاں ان سے "ذہول" (بھول) ہو گیا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3472 سے ماخوذ ہے۔