حدیث نمبر: 3439
أخبرنا الحسين بن الحسن بن أيوب، حدثنا أبو حاتم الرَّازي، حدثنا عبد الله بن صالح بن مُسلِم العِجْلي، حدثنا عبد الرحمن بن ثابت بن ثَوْبان، عن عطاء بن قُرَّة، عن عبد الله بن ضَمْرة، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "إِنَّ ذَرَارِيَّ المؤمنين في الجنة يَكفُلُهم إبراهيمُ" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد اتَّفَقَ الشيخانِ على إخراج حديث سعيد بن جُبير عن ابن عبَّاس: أنَّ النبي ﷺ سُئِلَ عن أطفال المشركين، فقال: "الله أعلمُ بما كانوا عامِلِينَ" (3).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3399 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومنوں کے بچے جنت میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی کفالت میں ہوں گے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور شیخین (امام بخاری اور امام مسلم) کا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی اس حدیث کو روایت کرنے پر اتفاق ہے کہ نبی کریم ﷺ سے مشرکین کے بچوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ بہتر جانتا ہے کہ اگر وہ بڑے ہوتے تو کیا عمل کرتے۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3439
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن.
تخریج حدیث «إسناده حسن. أبو حاتم الرازي: اسمه محمد بن إدريس.» [ترقيم الرساله 3439] [ترقيم الشركة 3419] [ترقيم العلميه 3399]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن. أبو حاتم الرازي: اسمه محمد بن إدريس.
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند "حسن" ہے۔
فنی نکتہ / علّت: ابو حاتم رازی کا نام محمد بن ادریس ہے۔
وأخرجه أحمد (14/ 8324)، وابن حبان (7446) من طريقين عن عبد الرحمن بن ثابت، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (14/ 8324) اور ابن حبان (7446) نے عبد الرحمٰن بن ثابت سے دو طریقوں سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وانظر ما سلف برقم (1434).
نوٹ / توضیح: اور جو نمبر (1434) پر گزر چکا ہے اسے دیکھیں۔
(3) هو عند البخاري برقم (1383) و (6597)، ومسلم برقم (2660).
حوالہ / مصدر: یہ حدیث بخاری میں (1383، 6597) اور مسلم میں (2660) پر موجود ہے۔
وقد اتفقا أيضًا على إخراجه من حديث أبي هريرة من غير وجهٍ عنه، البخاري برقم (1384) و (6600)، ومسلم (2658) و (2659).
حوالہ / مصدر: اور شیخین (بخاری و مسلم) نے اسے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے کئی سندوں سے متفقہ طور پر نکالا ہے۔ بخاری (1384، 6600) اور مسلم (2658، 2659)۔
وانظر الكلام على مسألة أطفال المشركين في تعليقنا على حديث ابن عبَّاس في "مسند أحمد" (3/ 1845).
نوٹ / توضیح: مشرکین کے بچوں (کے انجام) کے مسئلے پر ہماری بحث "مسند احمد" (3/ 1845) میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کے حاشیے پر دیکھیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3439 سے ماخوذ ہے۔