المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
شَرْحُ مَعْنَى آيَةِ ( وَكَانَ تَحْتَهُ كَنْزٌ لَهُمَا ) باب: آیت “اور ان دونوں کے نیچے ان کا خزانہ تھا” کے معنی کی وضاحت
حدیث نمبر: 3438
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا أبو الوليد، حدثنا نافع بن عمر الجُمَحيّ، عن ابن أبي مُلَيكة قال: سُئِلَ ابنُ عبّاس عن الوِلْدان: في الجنَّةِ هم؟ قال: حَسْبُك ما اختَصَمَ فيه موسى والخَضِرُ (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3398 - صحيح على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے (مشرکین کے) بچوں کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ جنت میں ہوں گے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”تمہارے لیے اتنا جاننا کافی ہے کہ اسی مسئلے میں سیدنا موسیٰ اور خضر علیہما السلام کا اختلاف ہوا تھا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. أبو الوليد: هو هشام بن عبد الملك الطيالسي، وابن أبي مليكة: هو عبد الله بن عُبيد الله بن أبي مليكة.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند "صحیح" ہے۔
فنی نکتہ / علّت: ابو الولید سے مراد ہشام بن عبد الملک طیالسی ہیں، اور ابن ابی ملیکہ سے مراد عبد اللہ بن عبید اللہ بن ابی ملیکہ ہیں۔
وأخرجه البيهقي في "القضاء والقدر" (643) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اور اس کی تخریج بیہقی نے "القضاء والقدر" (643) میں ابو عبد اللہ الحاکم کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ کی ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3438 سے ماخوذ ہے۔