حدیث نمبر: 3372
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن سليمان التَّيْمي، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس في قول الله ﷿: ﴿يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ﴾ [الرعد: 39]: من أحد الكتابَينِ، هما كتابان يَمحُو اللهُ ما يشاء من أحدِهما ويُثبِت، ﴿وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ﴾ أي: جُمْلةُ الكتاب (2). قد احتجَّ مسلمٌ بحمَّاد واحتجَّ البخاري بعِكْرمة، وهو غريب صحيح من حديث سليمان التيمي، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3332 - صحيح غريبحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ﴾ [سورة الرعد: 39] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”(یہ مٹانا) دو کتابوں میں سے ایک سے ہوتا ہے، یہ دو کتابیں ہیں، اللہ ان میں سے ایک سے جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جو چاہتا ہے) باقی رکھتا ہے، اور ﴿وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ﴾ کا مطلب یہ ہے کہ اصل کتاب اسی کے پاس ہے۔“
امام مسلم نے حماد سے اور امام بخاری نے عکرمہ سے دلیل پکڑی ہے، اور یہ سلیمان تیمی کی حدیث سے غریب صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف لانقطاعه، سليمان التيمي - وهو ابن طرخان - لم يسمع من عكرمة شيئًا. وأخرجه البيهقي في "القضاء والقدر" (255) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
درجۂ حدیث: اس کی سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے؛ سلیمان التیمی (ابن طرخان) نے عکرمہ سے کچھ نہیں سنا۔
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "القضاء والقدر" (255) میں ابوعبداللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه الطبري في "تفسيره" 13/ 167 من طريقين عن حماد بن سلمة، به.
حوالہ / مصدر: اسے طبری نے "تفسیر" (13/ 167) میں حماد بن سلمہ سے دو طریقوں سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3372 سے ماخوذ ہے۔