حدیث نمبر: 3362
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفَّان العامري، حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا إسرائيل، عن أبي حَصِين، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس في قوله تعالى: ﴿لَوْلَا أَنْ رَأَى بُرْهَانَ رَبِّهِ﴾ [يوسف: 24]، قال: مُثِّل له يعقوبُ، فضرب صدرَه فخرجت شهوتُه من أناملِه (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3322 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿لَوْلَا أَنْ رَأَى بُرْهَانَ رَبِّهِ﴾ [سورة يوسف: 24] ”اگر وہ اپنے رب کی نشانی نہ دیکھ لیتے“ کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: (اس وقت) ان کے سامنے سیدنا یعقوب علیہ السلام کی تمثیل ظاہر ہوئی، انہوں نے یوسف علیہ السلام کے سینے پر مارا تو ان کی شہوت ان کے پوروں سے نکل گئی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3362
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح وهو موقوف. أبو حصين: هو عثمان بن عاصم الأسدي.» [ترقيم الرساله 3362] [ترقيم الشركة 3342] [ترقيم العلميه 3322]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح وهو موقوف. أبو حصين: هو عثمان بن عاصم الأسدي.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے اور یہ موقوف ہے۔
نوٹ / توضیح: (راوی) ابوحصین: یہ عثمان بن عاصم اسدی ہیں۔
وأخرجه البيهقي في "الزهد" (364) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "الزہد" (364) میں ابوعبداللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه الطبري في "تفسيره" 12/ 187، وكذا ابن أبي حاتم 7/ 2123 من طريقين عن إسرائيل، به.
حوالہ / مصدر: اسے طبری نے "تفسیر" (12/ 187) میں اور ابن ابی حاتم (7/ 2123) نے دو طریقوں سے اسرائیل سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3362 سے ماخوذ ہے۔