المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
شَأْنُ نُزُولِ : ( إِنْ تَسْتَفْتِحُوا فَقَدْ جَاءَكُمُ الْفَتْحُ ) باب: آیت “اگر تم فتح مانگتے تھے تو وہ فتح تمہارے پاس آچکی” کے نازل ہونے کا سبب
حدیث نمبر: 3305
أخبرنا أبو بكر محمد بن إبراهيم الشافعي، حدثنا إسحاق بن الحسن ابن ميمون، حدثنا أبو حُذَيفة، حدثنا سفيان، عن عبد الله بن عثمان بن خُثَيم، عن إسماعيل بن عُبيد بن رِفاعة، عن أبيه، عن جدِّه قال: جَمَعَ رسولُ الله ﷺ قُريشًا فقال: "هل فيكم من غيرِكم؟ قالوا: فينا ابنُ أختِنا وفينا حَليفُنا وفينا مَوْلانا، فقال: "حَليفُنا منَّا، وابنُ أختِنا منَّا، ومَوْلانا منَّا، إنَّ أوليائي منكم المتَّقون" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3266 - صحيححافظ طلحہ بابر
اسماعیل بن عبید بن رفاعہ اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قریش کو جمع کیا اور پوچھا: ”کیا تمہارے علاوہ کوئی اور بھی تمہارے ساتھ (اس محفل میں) ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ہمارے درمیان ہمارا بھانجا، ہمارا حلیف اور ہمارا آزاد کردہ غلام (مولیٰ) موجود ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہمارا حلیف ہم میں سے ہے، ہمارا بھانجا ہم میں سے ہے اور ہمارا مولیٰ بھی ہم میں سے ہے، (لیکن یاد رکھو!) تم میں سے میرے حقیقی دوست اور قریبی تو صرف پرہیزگار ہی ہیں“۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف لجهالة إسماعيل بن عبيد بن رفاعة. أبو حذيفة: هو موسى بن مسعود النَّهدي، وسفيان: هو الثَّوري.
درجۂ حدیث: اسماعیل بن عبید بن رفاعہ کی جہالت (نامعلوم ہونے) کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے۔
نوٹ / توضیح: ابو حذیفہ: یہ موسیٰ بن مسعود النہدی ہیں، اور سفیان: یہ ثوری ہیں۔
وأخرجه أحمد 31/ (18993) عن وكيع عن سفيان، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (31/ 18993) نے وکیع سے، انہوں نے سفیان سے، اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وسيأتي عند المصنف برقم (7128) بأطول ممّا هنا.
حوالہ / مصدر: اور یہ روایت مصنف کے ہاں آگے رقم (7128) پر اس سے زیادہ طویل (تفصیل کے ساتھ) آئے گی۔
وقوله: "ابن أختنا منا، ومولانا منا" قد صحَّ من حديث أنس بن مالك بلفظ: "ابن أخت القوم من أنفسهم" و"مولى القوم من أنفسهم"، أخرجهما البخاري (6761) و (6762).
متابعات و شواہد: اور (راوی کا) یہ قول: "ہمارا بھانجا ہم میں سے ہے، اور ہمارا آزاد کردہ غلام ہم میں سے ہے"، یہ حضرت انس بن مالک کی حدیث سے صحیح ثابت ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: "قوم کا بھانجا انہی میں سے ہے" اور "قوم کا مولیٰ (آزاد کردہ غلام) انہی میں سے ہے"۔
حوالہ / مصدر: ان دونوں کو بخاری نے (6761) اور (6762) میں روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3305 سے ماخوذ ہے۔