المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
تَفْسِيرُ آيَةِ: وَحَمْلُهُ وَفِصَالُهُ ثَلَاثُونَ شَهْرًا باب: آیت “اس کا حمل اور اس کا دودھ چھڑانا تیس مہینے ہے” کی تفسیر
حدیث نمبر: 3145
حدثني علي بن عيسى الحِيري، حدثنا الحسين بن محمد بن زياد وإبراهيم بن أبي طالب، قالا: حدثنا سعيد بن يحيى بن سعيد الأُمَوي، حدثنا حفص ابن غِيَاث، عن داود بن أبي هند، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: إذا حَمَلَته تسعةَ أشهر، أرضَعَته واحدًا وعشرين، وإذا حَمَلَته ستةَ أشهر، أرضَعَته أربعًا وعشرين، ثم قرأ: ﴿وَحَمْلُهُ وَفِصَالُهُ ثَلَاثُونَ شَهْرًا﴾ [الأحقاف: 15] (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3108 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جب عورت نو ماہ تک حمل اٹھائے تو وہ اکیس ماہ تک دودھ پلائے گی، اور اگر وہ چھ ماہ تک حمل اٹھائے تو وہ چوبیس ماہ تک دودھ پلائے گی، پھر انہوں نے اس کی دلیل میں یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَحَمْلُهُ وَفِصَالُهُ ثَلَاثُونَ شَهْرًا﴾ ”اور اس کے حمل اور دودھ چھڑانے کی مدت تیس ماہ ہے۔“ [سورة الأحقاف: 15]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه الطحاوي في "مشكل الآثار" 7/ 292 من طريق نعيم بن حماد، عن حفص بن غياث، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے طحاوی نے "مشكل الآثار" 7/ 292 میں نعیم بن حماد کے طریق سے، انہوں نے حفص بن غیاث سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
وأخرجه بنحوه الطبري في تفسيره 2/ 491، والطحاوي 7/ 291، والبيهقي 7/ 442 و 462 - 463، والضياء المقدسي في "المختارة" 11/ (397) من طرق عن داود بن أبي هند به.
حوالہ / مصدر: اس کی مثل طبری نے اپنی تفسیر 2/ 491 میں، طحاوی نے 7/ 291 میں، بیہقی نے 7/ 442 اور 462 - 463 میں، اور ضیاء المقدسی نے "المختارة" 11/ (397) میں داود بن ابی ہند کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3145 سے ماخوذ ہے۔