المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
قِصَّةُ نُزُولِ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ باب: شراب کی حرمت کے نازل ہونے کا واقعہ
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب حدثنا الحسن بن علي بن عفَّان، حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا إسرائيل، عن عطاء بن السائب، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس قال: لما نزلت: ﴿وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ﴾ [الأنعام:152]، عَزَلوا أموالَهم عن أموال اليتامى، فجعل الطعامُ يَفسُد واللحمُ يَنتُن، فشَكَوْا ذلك إلى رسول الله ﷺ فَأَنزَلَ الله ﷿: ﴿قُلْ إِصْلَاحٌ لَهُمْ خَيْرٌ وَإِنْ تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ﴾ [البقرة: 220]، قال: فخالَطُوهم (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3103 - صحيحسیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ﴾ [سورة الأنعام: 152] تو لوگوں نے اپنے کھانے پینے کے اموال کو یتیموں کے اموال سے بالکل الگ کر دیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یتیموں کا کھانا خراب ہونے لگا اور گوشت سڑنے لگا، انہوں نے اس بات کی شکایت رسول اللہ ﷺ سے کی تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿قُلْ إِصْلَاحٌ لَهُمْ خَيْرٌ وَإِنْ تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ﴾ [سورة البقرة: 220]، راوی کہتے ہیں: تب لوگوں نے یتیموں کے ساتھ مل جل کر رہنا اور اموال کو شریک کرنا شروع کر دیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
درجۂ حدیث: یہ حدیث حسن ہے، تفصیلِ روایت: اور اس پر بحث نمبر (2530) پر گزر چکی ہے۔
وأخرجه أحمد 5 / (3000) عن يحيى بن آدم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد نے 5/ (3000) میں یحییٰ بن آدم سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔