حدیث نمبر: 3109
أخبرنا الحسن بن يعقوب العَدْل، حدثنا محمد بن عبد الوهاب، حدثنا جعفر بن عَوْن، حدثنا سفيان بن سعيد، عن عاصم بن كُلَيب، عن أبيه، عن ابن عبَّاس: أنه كان رآهم يطوفون بين الصَّفا والمَرْوة، قال: هذا ممّا أَورَثَتكم أمُّ إسماعيل (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3072 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے لوگوں کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”یہ ان چیزوں میں سے ہے جو سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی والدہ (سیدہ ہاجرہ) نے تمہارے لیے ورثے میں چھوڑی ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین (امام بخاری و مسلم) نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3109
درجۂ حدیث محدثین: إسناده قوي.
تخریج حدیث «إسناده قوي.» [ترقيم الرساله 3109] [ترقيم الشركة 3090] [ترقيم العلميه 3072]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده قوي.
درجۂ حدیث: اس کی سند ’قوی‘ ہے۔
وأخرجه الفاكهي في "أخبار مكة" (1374) عن عبَّاس العنبري، عن جعفر بن عون، بهذا الإسناد. وسقط من المطبوع آخره وهو قوله: هذا مما … إلخ. وسقط منه سند وأول الحديث التالي له عنده.
حوالہ / مصدر: اسے فاکہی نے "أخبار مكة" (1374) میں عباس العنبری سے، انہوں نے جعفر بن عون سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
نوٹ / توضیح: اور مطبوعہ نسخے میں اس کا آخری حصہ گر گیا ہے اور وہ قول یہ ہے: "هذا مما ... إلخ"۔ اور وہاں اس سے اگلی حدیث کی سند اور ابتدائی حصہ بھی گر گیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3109 سے ماخوذ ہے۔