حدیث نمبر: 3106
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ، حدثنا بِشْر بن موسى، حدثنا محمد بن سعيد ابن الأصبهاني، حدثنا علي بن مَسهِر، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة قالت: إنما نزلت هذه الآيةُ في الأنصار، كانوا في الجاهلية إذا أَحرموا لا يَحِلُّ لهم أن يَطَّوَّفوا بين الصَّفَا والمَرْوة، فلما قَدِمْنا ذَكَروا ذلك لرسول الله ﷺ، فأنزل الله: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ إلى آخر الآية [البقرة: 158] (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3069 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ یہ آیت ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ [سورة البقرة: 158] انصار کے بارے میں نازل ہوئی، وہ جاہلیت میں جب احرام باندھتے تو ان کے لیے صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا حلال نہیں تھا، چنانچہ جب ہم (مدینہ) آئے تو انہوں نے اس کا تذکرہ رسول اللہ ﷺ سے کیا، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3106
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،» [ترقيم الرساله 3106] [ترقيم الشركة 3087] [ترقيم العلميه 3069]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه بنحوه بأطول ممّا هنا البخاري (1790) و (4495)، ومسلم (1277)، وأبو داود (1901)، وابن ماجه (2986)، والنسائي (10942)، وابن حبان (3839) من طرق عن هشام ابن عروة، بهذا الإسناد. فاستدراك الحاكم له ذهول منه. وأخرجه كذلك أحمد 42/ (25112)، والبخاري (1643) و (4861)، ومسلم (1277) (261)، والترمذي (2965)، والنسائي (3946) و (3947)، وابن حبان (3840) من طريق ابن شهاب الزهري، عن عروة، به.
حوالہ / مصدر: اس کی مثل یہاں سے زیادہ طویل بخاری (1790) و (4495)، مسلم (1277)، ابوداؤد (1901)، ابن ماجہ (2986)، نسائی (10942)، اور ابن حبان (3839) نے ہشام بن عروہ کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ تخریج کی ہے؛
اہم نکتہ: چنانچہ حاکم کا اس پر استدراک کرنا ان کی بھول (ذہول) ہے۔
حوالہ / مصدر: اسی طرح اسے احمد نے 42/ (25112)، بخاری نے (1643) اور (4861)، مسلم نے (1277) (261)، ترمذی نے (2965)، نسائی نے (3946) اور (3947)، اور ابن حبان نے (3840) میں ابن شہاب زہری کے طریق سے، انہوں نے عروہ سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3106 سے ماخوذ ہے۔