المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
سَيِّدَةُ آيِ الْقُرْآنِ آيَةُ الْكُرْسِيِّ باب: قرآن کی آیات میں سب سے عظیم آیت، آیت الکرسی ہے
حدیث نمبر: 3068
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الحسين بن الفضل، حدثنا عفَّان، حدثنا حماد بن سَلَمة، أخبرنا الأشعث بن عبد الرحمن، عن أبي قِلَابة، عن أبي الأشعث، عن النعمان بن بَشِير، عن النبي ﷺ قال: "إنَّ الله كتب كتابًا قبل أن يَخلُقَ السماواتِ والأرضَ بألفَيْ عام، وأَنزَلَ منه آيتينِ خَتَمَ بهما سورةَ البقرة، لا تُقرَآنَ في دارٍ فيَقرَبَها شيطانٌ ثلاثَ ليالٍ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3031 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے دو ہزار سال قبل ایک کتاب لکھی اور اس میں سے دو ایسی آیات نازل فرمائیں جن پر سورہ بقرہ کو ختم کیا، یہ آیات جس گھر میں تین راتیں پڑھی جائیں تو شیطان اس کے قریب نہیں آتا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین (امام بخاری و مسلم) نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده قوي من أجل الأشعث بن عبد الرحمن. وقد سلف برقم (2090).
درجۂ حدیث: اشعث بن عبدالرحمن کی وجہ سے اس کی سند ’قوی‘ ہے۔
تفصیلِ روایت: اور یہ نمبر (2090) پر گزر چکا ہے۔
درجۂ حدیث: اشعث بن عبدالرحمن کی وجہ سے اس کی سند ’قوی‘ ہے۔
تفصیلِ روایت: اور یہ نمبر (2090) پر گزر چکا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3068 سے ماخوذ ہے۔