المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
مُكْثُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سِنِينَ نَبِيًّا باب: سیدنا رسول اللہ ﷺ مکہ مکرمہ میں تیرہ برس تک نبی کی حیثیت سے مقیم رہے
حدیث نمبر: 3001
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا أبو عبد الله محمد ابن إبراهيم العَبْدي، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفَيلي، حدثنا محمد بن سَلَمة الحرَّاني، حدثنا عبد الرحمن بن محمد الحرَّاني، عن مكحول، عن أبي أُمامة: أنَّ رسول الله ﷺ قرأ: (تَكادُ السماواتُ يَنفَطِرْنَ منه) بالياء والنون ﴿وَتَخِرُّ الْجِبَالُ﴾ بالتاء ﴿أَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا (91) وَمَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمَنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا﴾ [مريم: 90 - 92] مفتوحة (أن) (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2964 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (سورہ مریم کی درج ذیل آیات کو) ان الفاظ کے ساتھ تلاوت فرمایا: ﴿تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَنْفَطِرْنَ مِنْهُ﴾ اس میں لفظ «ينفطرن»“ کو «ياء» اور «نون» کے ساتھ، اور ﴿وَتَخِرُّ الْجِبَالُ﴾ کو «تاء» کے ساتھ، اور ﴿أَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا وَمَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمَنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا﴾ میں لفظ «اَنْ» کو فتحہ (زبر) کے ساتھ پڑھا۔ [سورة مريم: 90 - 92]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف عبد الرحمن الحراني لم نقف له على ترجمة، ومكحول لم يسمع أبا أمامة. وقرأ (ينفطرن) بالياء والنون عاصم في رواية أبي بكر عنه وأبو عمرو من السبعة. انظر "السبعة" لابن مجاهد ص 412.
درجۂ حدیث: اس کی سند "ضعیف" ہے۔
فنی نکتہ / علّت: عبد الرحمن الحرانی کا ترجمہ نہیں مل سکا، اور مکحول نے ابو امامہ سے سماع نہیں کیا۔
مجموعی اصول / قاعدہ: (ینفطرن) کو یاء اور نون کے ساتھ عاصم (بروایت ابی بکر) اور قراء سبعہ میں سے ابو عمرو نے پڑھا ہے۔ ملاحظہ ہو "السبعۃ" لابن مجاہد ص 412۔
درجۂ حدیث: اس کی سند "ضعیف" ہے۔
فنی نکتہ / علّت: عبد الرحمن الحرانی کا ترجمہ نہیں مل سکا، اور مکحول نے ابو امامہ سے سماع نہیں کیا۔
مجموعی اصول / قاعدہ: (ینفطرن) کو یاء اور نون کے ساتھ عاصم (بروایت ابی بکر) اور قراء سبعہ میں سے ابو عمرو نے پڑھا ہے۔ ملاحظہ ہو "السبعۃ" لابن مجاہد ص 412۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3001 سے ماخوذ ہے۔