المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
تَوَاضُعُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: سیدنا رسول اللہ ﷺ کی تواضع
حدیث نمبر: 2990
أخبرني أبو أحمد بكر بن محمد الصَّيرَفي بمَرْو، حدثنا عبد الملك بن محمد الرَّقَاشي، حدثنا بكَّار بن محمد بن عبد الله، حدثنا محمد بن عبد العزيز، حدثنا أبو الزِّناد، عن خارجة بن زيد بن ثابت، عن زيد بن ثابت، أنَّ النبي ﷺ قال: "أُنزِلَ القرآنُ بالتفخيم" كهيئةِ: (عُذْرًا أَوْ نُذُرًا) [المرسلات: 6]، و (الصُّدُفَينِ) [الكهف: 96]، ﴿أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْر﴾ [الأعراف: 54] وأشباهِها (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، لم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قرآن کریم تفخیم (یعنی پر اور بھاری آواز) کے ساتھ نازل کیا گیا ہے“ جیسا کہ (سورہ مرسلات کی آیت) ”عُذْرًا أَوْ نُذُرًا“ [سورة المرسلات: 6] اور (سورہ کہف کی آیت) ﴿الصَّدَفَيْنِ﴾ [سورة الكهف: 96] اور (سورہ اعراف کی آیت) ﴿أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ﴾ ”خبردار! اسی کے لیے پیدا کرنا اور حکم دینا ہے۔“ [سورة الأعراف: 54] اور اس جیسی دیگر آیات ہیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف جدًا. وقد سلف برقم (2944).
درجۂ حدیث: اس کی سند "انتہائی ضعیف" ہے۔
نوٹ / توضیح: یہ پہلے نمبر (2944) پر گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند "انتہائی ضعیف" ہے۔
نوٹ / توضیح: یہ پہلے نمبر (2944) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2990 سے ماخوذ ہے۔