حدیث نمبر: 2980
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم المِصري، أخبرنا أبي وشعيبُ بن الليث قالا: أخبرنا الليث بن سعد، أخبرنا خالد بن يزيد، عن سعيد بن أبي هلال، عن أبي عبد الله نُعَيم بن عبد الله المُجمِر قال: أخبرني صهيب، أنه سمع أبا هريرة وأبا سعيد الخُدْري يقولان: خَطَبَنا رسولُ الله ﷺ وهو على المِنبر، فقال: "والَّذي نفسي بيده"، ثلاثَ مرات، ثم سكت، فأكَبَّ كلُّ رجل منا يبكي حزينًا ليمين رسول الله ﷺ، ثم قال: "ما من عبدٍ يأتي بالصلواتِ الخمس، ويصومُ رمضانَ، ويجتنبُ الكبائرَ السَّبْع، إلّا فُتِحَت له أبوابُ الجنة يومَ القيامة، حتى إنها لَتَصطَفِقُ" ثم تَلَا: ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ﴾ [النساء: 31] (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخُرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2943 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں منبر پر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے“، آپ ﷺ نے تین بار یہ کلمات کہے، پھر کچھ دیر خاموش رہے، ہم میں سے ہر شخص رسول اللہ ﷺ کی اس (سخت) قسم کی وجہ سے غم زدہ ہو کر رونے لگا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی بندہ پانچ وقت کی نمازیں پابندی سے ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے اور سات بڑے گناہوں سے اجتناب کرے تو اس کے لیے قیامت کے دن جنت کے دروازے کھول دیے جائیں گے یہاں تک کہ وہ (خوشی و وسعت سے) ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے“، پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ﴾ [سورة النساء: 31] ”اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہو جن سے تمہیں روکا گیا ہے تو ہم تمہاری برائیاں تم سے دور کر دیں گے“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 2980
درجۂ حدیث محدثین: إسناده محتمل للتحسين
تخریج حدیث «إسناده محتمل للتحسين، وقد سلف برقم (723).» [ترقيم الرساله 2980] [ترقيم الشركة 2961] [ترقيم العلميه 2943]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده محتمل للتحسين، وقد سلف برقم (723).
درجۂ اسناد: اس سند میں "تحسین" (حسن ہونے) کا احتمال ہے، اور یہ پہلے نمبر (723) پر گزر چکی ہے۔
وأخرجه النسائي (2230) عن محمد بن عبد الله بن عبد الحكم، عن شعيب بن الليث وحده، بهذا الإسناد.
حوالہ / تخریج: اسے نسائی (2230) نے محمد بن عبداللہ بن عبدالحکم عن شعیب بن اللیث سے (تنہا) اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2980 سے ماخوذ ہے۔