المستدرك على الصحيحين
كتاب الطلاق— طلاق کا بیان
طَلَاقُ الْأَمَةِ تَطْلِيقَتَانِ ، وَقَرْؤُهَا حَيْضَتَانِ باب: لونڈی کی طلاق دو ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہیں
حدیث نمبر: 2859
أخبرَناه الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى بن سعيد، حدثنا علي بن المبارك، حدثني يحيى بن أبي كثير، أنَّ عُمر (1) بن مُعتِّب، أخبره، أنَّ أبا حسن مولى بني نَوفَل أخبره: أنه استفتَى ابنَ عباس في مملوك كانت تحتَه مملوكةٌ فطلّقَها تطليقتين، ثم أُعتقا بعد ذلك، هل يَصلُحُ له أن يَخطُبَها، قال: نعم، قَضَى بذلك رسولُ الله ﷺ (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2823 - يعارضه حديث عليحافظ طلحہ بابر
ابوحسن (بنو نوفل کے مولیٰ) سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس غلام کے بارے میں فتویٰ پوچھا جس کے نکاح میں ایک لونڈی تھی، اس نے اسے دو طلاقیں دیں، پھر اس کے بعد وہ دونوں آزاد ہو گئے، کیا اب وہ (دوبارہ) اسے نکاح کا پیغام دے سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، رسول اللہ ﷺ نے یہی فیصلہ فرمایا تھا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف لضعف عمر بن معتِّب.
درجۂ حدیث: اس حدیث کی سند "عمر بن معتب" کے ضعف کی وجہ سے "ضعیف" ہے۔
وأخرجه أحمد 3/ (2031)، وأبو داود (2187)، والنسائي (5591) من طريق يحيى بن سعيد القطان، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (3/ 2031)، ابو داود (2187)، اور نسائی (5591) نے یحییٰ بن سعید القطان کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 5/ (3088)، وابن ماجه (2082)، والنسائي (5592) من طريق معمر بن راشد، عن يحيى بن أبي كثير، به.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (5/ 3088)، ابن ماجہ (2082)، اور نسائی (5592) نے معمر بن راشد کے طریق سے، انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2859 سے ماخوذ ہے۔