حدیث نمبر: 2743M3
حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله، حدثنا أبو بكر بن رجاء، حدثنا محمد بن المصفّى، حدثنا بقيَّة، حدثنا شعيب بن أبي حمزة قال: قال لي الزُّهْري: إنَّ مكحولًا يأتينا وسليمانُ بن موسى، ولَعَمْرُ اللهِ إنَّ سليمان بن موسى لأَحْفَظُ الرجُلَين. قال الحاكم: رَجَعْنا إلى الأصل الذي لم يَسَعِ الشيخين إخلاءُ "الصحيحين" منه، وهو حديث أبي إسحاق عن أبي بُرْدة عن أبي موسى:
حافظ طلحہ بابر

شعیب بن ابی حمزہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ امام زہری نے مجھ سے فرمایا: ہمارے پاس مکحول اور سلیمان بن موسیٰ آتے ہیں، اور اللہ کی قسم! سلیمان بن موسیٰ ان دونوں میں سے زیادہ بڑے حافظِ حدیث ہیں۔
امام حاکم فرماتے ہیں: اب ہم اسی اصل کی طرف لوٹتے ہیں جسے شیخین کے لیے صحیحین میں جگہ دینا ضروری تھا، اور وہ ابواسحاق کی ابوبردہ سے اور ان کی ابوموسیٰ سے مروی حدیث ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب النكاح / حدیث: 2743M3
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 2743M3] [ترقيم الشركة 2724/3]