المستدرك على الصحيحين
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
السُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ . باب: جس کا کوئی ولی نہ ہو اس کا ولی حاکم ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2743M1
أخبرنا الحسين بن الحسن بن أيوب، حدثنا أبو حاتم محمد بن إدريس، قال: سمعتُ أحمد بن حنبل يقول، وذُكر عنده أن ابن عُليَّة يذكُر حديثَ ابن جُرَيج في: "لا نِكاح إلّا بوليّ"، قال ابن جُرَيج: فلقيتُ الزُّهْري، فسألتُه عنه فلم يعرفه، وأثنى على سليمان بنِ موسى، قال أحمد بن حنبل: إنَّ ابنَ جُرَيج له كتبٌ مُدوَّنة، وليس هذا في كُتبه. يعني حكاية ابن عُليَّة عن ابن جُرَيج.
حافظ طلحہ بابر
امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ابن علیہ کا تذکرہ ہوا کہ وہ ابن جریج کی اس روایت کے متعلق کہتے ہیں کہ ”ولی کے بغیر نکاح نہیں“، ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے زہری سے ملاقات کی اور اس بارے میں پوچھا تو وہ اسے نہ پہچان سکے، جبکہ زہری نے سلیمان بن موسیٰ کی تعریف کی تھی، اس پر امام احمد بن حنبل نے فرمایا: ابن جریج کی باقاعدہ مدون کتابیں موجود ہیں اور ان کی کتابوں میں یہ بات (ابن علیہ کا دعویٰ) موجود نہیں ہے۔