المستدرك على الصحيحين
كتاب : الجهاد— جہاد کا بیان
النَّهْيُ عَنْ رُكُوبِ الْجَلَّالَةِ وَالْمُجَثَّمَةِ باب: گندگی کھانے والے جانور پر سواری اور باندھ کر مارے جانے والے جانور کی ممانعت
حدیث نمبر: 2528
حدثنا جعفر بن محمد بن نصير الخُلْدي، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا الأسود بن عامر، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن قَتَادة، عن عِكرمة، عن ابن عباس: أنَّ رسول الله ﷺ نهى عن الشُّرب من فِيْ السقاء، وعن رُكوب الجَلَّالة والمُجثَّمة (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه (1). وشاهدُه حديث عبد الله بن عمرو بزيادة ألفاظ فيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2497 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مشکیزے کے منہ سے (لگا کر) پانی پینے سے، جلالہ یعنی گندگی کھانے والے جانور پر سواری کرنے سے اور مجثمہ یعنی ان جانوروں کو نشانہ بنانے سے منع فرمایا ہے جنہیں باندھ کر تیر اندازی کی مشق کی جائے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وقد تقدَّم برقم (1645) من طريق موسى بن إسماعيل والحجاج بن منهال عن حماد بن سلمة.
حوالہ / مصدر: یہ پہلے نمبر (1645) پر حماد بن سلمہ کے طریق سے گزر چکی ہے۔
وبرقم (2278) من طريق سعيد بن أبي عروبة عن قتادة. وانظر تمام فوائده ومعانيه فيما تقدم هناك.
حوالہ / مصدر: یہ روایت نمبر (2278) پر سعید بن ابی عروبہ عن قتادہ کے طریق سے بھی گزر چکی ہے۔
(1) قد أخرج البخاري منه ذكر النهي عن الشرب من في السِّقاء برقم (5629) من طريق خالد الحذاء، عن عكرمة، عن ابن عباس.
حوالہ / مصدر: امام بخاری نے مشکیزے کے منہ سے پانی پینے کی ممانعت کو (5629) میں ابن عباس سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2528 سے ماخوذ ہے۔