حدیث نمبر: 2429
أخبرنا أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا عُبيد بن شَريك، حدثنا أبو الجُماهِر محمد بن عثمان التَّنُوخي، حدثنا الهيثم بن حُميد، أخبرني العلاء بن الحارث، عن القاسم بن عبد الرحمن، عن أبي أمامة: أنَّ رجلًا قال: يا رسول الله، ائذنْ لي في السِّياحة، فقال: "إنَّ سِياحةَ أمتي الجهادُ في سبيلِ الله" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2398 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے سیاحت (ترکِ دنیا و گوشہ نشینی) کی اجازت عطا فرمائیے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کی سیاحت اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب : الجهاد / حدیث: 2429
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل عبيد بن شريك: وهو عبيد بن عبد الواحد بن شريك.» [ترقيم الرساله 2429] [ترقيم الشركة 2411] [ترقيم العلميه 2398]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل عبيد بن شريك: وهو عبيد بن عبد الواحد بن شريك.
درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے۔
فنی نکتہ / علّت: عبید بن شریک (جو کہ عبید بن عبدالواحد بن شریک ہیں) کی وجہ سے یہ سند قوی ہے۔
وأخرجه أبو داود (2486) عن أبي الجُماهِر، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: امام ابوداؤد (2486) نے اسے ابوالجماہر سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
والسياحة: مفارقة الأمصار والذَّهاب في الأرض، كما كان فعل عُبَّاد بني إسرائيل.
نوٹ / توضیح: "سیاحت" سے مراد شہروں کو چھوڑ کر زمین میں نکل جانا ہے، جیسا کہ بنی اسرائیل کے عابدین کیا کرتے تھے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2429 سے ماخوذ ہے۔