حدیث نمبر: 2330M
سمعت عليَّ بن عمر الحافظ يقول: سمعت أبا بكر بن زياد الفقيه النَّيسابوري يقول: سمعت محمد بن علي حَمْدانَ الوَرَّاق يقول: قلت لأحمد بن حنبل: عمرو بن شعيب سمع من أبيه شيئًا؟ فقال: هو عمرو بن شعيب بن محمد بن عبد الله بن عمرو، وقد صحَّ سماعُ عمرو بن شعيب من أبيه شعيب، وصحَّ سماعُ شعيب من جده عبد الله بن عمرو.
حافظ طلحہ بابر

میں نے حافظ علی بن عمر الحافظ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے ابوبکر بن زیاد فقیہ نیشاپوری کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے محمد بن علی حمدان الوراق کو فرماتے سنا: میں نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کیا عمرو بن شعیب نے اپنے والد سے کچھ سنا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”وہ عمرو بن شعیب بن محمد بن عبداللہ بن عمرو ہیں، اور تحقیق عمرو بن شعیب کا اپنے والد شعیب سے سماع صحیح ہے، اور شعیب کا اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے سماع صحیح ثابت ہے۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب : البيوع / حدیث: 2330M
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 2330M] [ترقيم الشركة 2312/1]